• Thu, 04 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندھر‘‘ کی ایڈوانس بکنگ سست روی کا شکار

Updated: December 04, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

آدتیہ دھر کی ۲۰۲۵ء کی بڑی فلم ’’دھرندھر‘‘ جس میں رنویر سنگھ، سنجے دت اور اکشے کھنہ شامل ہیں، اب تک صرف ۷۰؍ ہزار ایڈوانس ٹکٹیں بیچ پائی ہے۔ یہ تعداد بظاہر مناسب ہے مگر حالیہ برسوں کی بڑی ریلیزز کے مقابلے میں کم مانی جا رہی ہے۔ باکس آفس ماہرین کے مطابق فلم اپنے پہلے دن ۱۸؍ کروڑ روپے تک کمائی کر سکتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سال کی سب سے متوقع فلموں میں شمار ہونے والی آدتیہ دھر کی ’’دھرندھر‘‘ جس میں رنویر سنگھ، سنجے دت اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا رہی ہے۔ اب تک فلم کی صرف ۷۰؍ ہزار ایڈوانس ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔ اگرچہ یہ تعداد کمزور نہیں کہی جا سکتی مگر حالیہ بڑی فلموں کے مقابلے میں یہ خاصی کم محسوس ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود توقع کی جا رہی ہے کہ ’’دھرندھر‘‘ رنویر سنگھ کے ٹاپ تین اوپنرز میں شامل ہو سکتی ہے، اگرچہ یہ اس سال کی بڑی اوپننگز جیسے ’’سیارہ‘‘ اور ’’چھاوا‘‘ کے برابر نہیں پہنچ پائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: انوشکا شنکر فلائٹ میں ستار ٹوٹنے سے پریشان، ایئر انڈیا کو کھری کھوٹی سنائی

افتتاحی دن کی باکس آفس توقعات
تجارتی تجزیہ کار گریش جوہر نے آئی ڈیوا سے گفتگو میں کہا کہ ’’باکس آفس ہمیشہ متحرک رہتا ہے۔ اگر فلم کا مواد ناظرین کی توقعات پر پورا اترا تو مجھے یقین ہے کہ یہ تقریباً ۱۸؍ کروڑ روپے سے اوپر اوپننگ لے سکتی ہے۔ ظاہر ہے کہ ورڈ آف ماؤتھ کے مطابق اس میں کمی یا اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘ موجودہ رجحانات کے مطابق فلم پہلے دن تقریباً ۱۸؍ کروڑ روپے جمع کر سکتی ہے، اور اگر ناظرین کا ردِعمل مثبت ہوا تو یہ مجموعہ ۲۰؍ کروڑ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

رنویر سنگھ کے ٹاپ باکس آفس اوپنرز
(۱) پدماوت (۲۰۱۸ء): ۲۴؍ کروڑ روپے
(۲) سمبا (۲۰۱۸ء): ۷۲ء۲۰؍ کروڑ روپے
(۳) گلی بوائے (۲۰۱۹ء): ۴۰۱ء۹؍ کروڑ روپے
(۴) غنڈے (۲۰۱۴ء): ۱۲ء۱۶؍ کروڑ روپے
(۵) گولیوں کی راس لیلا رام لیلا (۲۰۱۳ء): ۱۶؍ کروڑ روپے

۲۰۲۵ء کے ٹاپ ہندی باکس آفس اوپنرز
(۱) چھاوا: ۱۰ء۳۳؍ کروڑ روپے
(۲) وار ۲: ۲۹؍ کروڑ روپے
(۳) سکندر: ۵۰ء۲۷؍ کروڑ روپے
(۴) ہاؤس فل ۵: ۳۵ء۲۴؍ کروڑ روپے
(۵) تھاما: ۱۱ء۲۳؍ کروڑ روپے
(۶) سیارہ: ۲۲ ؍ کروڑ روپے
(۷) ریڈ ۲: ۷۱ء۱۹؍ کروڑ روپے
(۸) کانتارا چیپٹر ون: ۵۰ء۱۸؍ کروڑ روپے
(۹) تیرے عشق میں: ۰۶ء۱۵؍ کروڑ روپے
(۱۰) باغی ۴: ۲۰ء۱۳؍ کروڑ روپے 

یہ بھی پڑھئے: دھرمیندر کا ۹۰؍واں جنم دن زبردست انداز میں منانے کا منصوبہ

کیا ’’دھرندھر‘‘ ۲۰۲۵ء کی ۱۰؍ ویں ہٹ فلم بنے گی؟
ہندی سنیما نے ۲۰۲۵ء میں اب تک صرف آٹھ ہٹ فلمیں دی ہیں: چھاوا، ریڈ ۲، ستارے زمین پر، سیارہ، مہاوتار نرسمہا، کانتارا چیپٹر ون، ایک دیوانے کی دیوانیات، اور تیرے عشق میں۔اس کے علاوہ صنم تیری قسم کی دوبارہ ریلیز بھی ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔ ’’دھرندھر‘‘ کے پاس سال کی ۱۰؍ ہٹ فلم بننے کا موقع ہے، اور اگر اس کی کارکردگی مضبوط رہی تو ’’چھاوا‘‘ اور ’’سیارہ‘‘ کی طرح یہ بھی باکس آفس بلاک بسٹر بن سکتی ہے۔ اس فلم میں آر مادھون، ارجن رامپال، راکیش بیدی اور سارہ ارجن بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK