رنویرسنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھاکرتےتھے۔ رنویر نےایچ آر کالج آف کامرس اینڈاکنامکس ممبئی، اس کے علاوہ، انڈیانا یونیورسٹی، امریکہ سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔
EPAPER
Updated: July 06, 2025, 10:41 AM IST | Mumbai
رنویرسنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھاکرتےتھے۔ رنویر نےایچ آر کالج آف کامرس اینڈاکنامکس ممبئی، اس کے علاوہ، انڈیانا یونیورسٹی، امریکہ سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور جواں دلوں کی دھڑکن رنویر سنگھ آج ۴۰؍برس کے ہوگئے۔ رنویر۶؍جولائی ۱۹۸۵ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام جگجیت سنگھ بھونانی اور ماں انجو بھونانی ہیں۔ ان کی ایک بڑی بہن بھی ہے جس کا نام ریتیکا بھونانی ہے۔
رنویرسنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھاکرتےتھے۔ رنویر نےایچ آر کالج آف کامرس اینڈاکنامکس ممبئی، اس کے علاوہ، انڈیانا یونیورسٹی، امریکہ سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ امریکہ سے ممبئی واپس آنے کے بعد انہوں نے کچھ سال اشتہارات میں کاپی رائٹر کے طور پر کام کیا۔ اس کےبعدجنوری ۲۰۱۰ءمیں انہیں یش راج فلمز کےبینرتلے بننے والی فلم بینڈ باجہ بارات میں آڈیشن کاموقع ملاجس میں انہیں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ ’ڈیبیو ادارکار ‘کے ایوارڈسےنوازے گئے۔ اس فلم کے بعد رنویرسنگھ کا بالی ووڈکاسفر کافی خوبصورت رہا، جس میں وہ اب تک اپنےمداحوں کوکئی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔
۲۰۱۲ءمیں انہیں ایک بار پھر یش راج فلمزکی فلم ’لیڈیز ورسیز رکی بہل‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پرکچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ رنویر کی تیسری فلم ’لٹیرا‘ ریلیزہوئی۔ فلم نے باکس آفس پراوسط کامیابی حاصل کی لیکن ان کی اداکاری کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ ۲۰۱۳ءمیں رنویر سنگھ کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’گولیوں کی راس ليلا۔ رام لیلا‘ ریلیز ہوئی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دپیکاپڈوکون کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ فلم نےباکس آفس پر۱۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔
۲۰۱۴ءمیں رنویر سنگھ کو ایک بار پھر یش راج بینرتلےبنی فلم ’غنڈے‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ كوئلہ مافیاکے ارد گرد گھومتی اس فلم میں رنویر نے اپنی چاکلیٹی شبیہ سے ہٹ کر موالی غنڈے کاکردار نبھایا۔ فلم میں ان کا یہ اسٹائل ناظرین نے کافی پسندکیا۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ۲۰۱۵ءمیں ’دل دھڑکنے دو‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘جیسی ہٹ فلم ریلیز ہوئیں۔ ۲۰۱۸ءمیں سنجے لیلا بھنسالی کی تنازعات میں گھری فلم ’پدماوت‘ ریلیز ہوئی جس میں رنویر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کےبعد رنویر سنگھ کی مزاحیہ اور ایکشن سے بھرپور فلم سمبّا ریلیز ہوئی۔ یہ بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
رنویر نے۲۰۱۲ءمیں اپنی فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کی شوٹنگ کے دوران اپنا دل دپیکا کو دے دیاتھا اور ایک طویل محبت کے بعد ۲۰۱۸ءمیں دپیکا پڈوکون سے شادی کرلی۔ ۶؍سال کی طویل محبت کے دوران دونوں نے کئی بار کھل کر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔
رنویر کی دیگر فلموں میں کِل دل، گلی بوائے، بامبے ٹاکیز، ہے برو، بے فکرے، سوریہ ونشی ہیں۔ فلم ’۸۳‘ میں انہوں نے کپل دیو کا کردار ادا کیا، اس کے علاوہ جئیش بھائی زوردار، سرکس، راکی اور رانی کی پریم کہانی، سمبا۲؍اور سنگھم اگین شامل ہیں۔ رنویر کو فلموں میں بہترین اداکاری کے لئےمتعدد بار ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔