Inquilab Logo

ڈان۳‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ

Updated: May 21, 2023, 10:24 AM IST | Mumbai

لی ووڈ فلم پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھی فلمساز فرحان اختر ’ڈان ۳‘ کے اسکرپٹ کو فائنل کررہے ہیں۔

Shah Rukh Khan
شاہ رخ خان

لی ووڈ فلم پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھی فلمساز فرحان اختر ’ڈان ۳‘ کے اسکرپٹ کو فائنل کررہے ہیں۔ ’ڈان۳ ‘ کے متعلق تازہ پیش رفت سامنے آتے ہی یہ فلمی شائقین میں یہ تجسس پھیل گیا کہ سیریز کی نئی فلم میں مرکزی کردار کون ادا کریں گے، سیریز کی ابتدائی دو فلموں میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب بھی یہی توقع کی جارہی تھی کہ وہ مرکزی کردار نبھائیں گے۔  میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ پٹھان اداکار ’ڈان‘ سیریز کی نئی فلم میں کام کیلئے راضی نہیں ہیں اور انہوں نے فلمساز کو باضابطہ طور پر انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ’ڈان۳‘ پروجیکٹ پر فرحان اختر، رتیش سدھوانی اور شاہ رخ خان کے درمیان طویل گفتگو ہوئی لیکن بالی ووڈ کنگ نے فرنچائزی  میں دوبارہ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔اب فلم کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ  اداکار رنویر سنگھ کو شاہ رخ خان کے آئیکونک رول کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے اور وہ ہمیں ’ڈان۳ ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔رنویر سنگھ اس سے قبل ایکسیل انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ’دل دھڑکنے دو‘ اور ’گُلی بوائے‘ جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں۔

Don 3 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK