Updated: June 26, 2026, 9:02 PM IST
| Washington
جے ڈی وینس کا تبصرہ، نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون پر اوشا وینس کےںتیکھے جواب کے بعد سامنے آیا، جس میں ان کے میٹرنٹی وارڈروب کے پیچھے چھپی سیاسی علامتوں کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ اوشا، جو اپنے چوتھے بچے کو جنم دینے والی ہیں، نے اس تجزیے کو ہلکے پھلکے انداز میں لیتے ہوئے مزاح کا سہارا لے کر توجہ اپنے لباس کی رعایتی قیمت کی طرف موڑ دی۔
جے ڈی وینس اور اوشا وینس۔ تصویر: ایکس
امریکی سیکنڈ لیڈی اوشا وینس کا اولڈ نیوی (Old Navy) سے خریدا گیا ۷۵ء۸ ڈالر کا میٹرنٹی ڈریس (حمل کے دوران پہننے کا لباس) سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے ںعد ان کے شوہر، نائب صدر جے ڈی وینس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان میں فیڈرل بجٹ کی ڈائریکٹر بننےکی صلاحیت ہے۔ جے ڈی وینس نے جمعرات کو ایکس پر خریداری کی رسید کی تصویر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ”انہوں نے ۵۰ ڈالر کا لباس ۷۵ء۸ ڈالر میں خریدا۔ امریکہ: اپنے اگلے فیڈرل بجٹ ڈائریکٹر سے ملیں!“
وینس کا تبصرہ، اوشا وینس کے نیویارک ٹائمز (New York Times) میں شائع ہونے والے ایک مضمون پر دیئے گئے تیکھے جواب کے بعد سامنے آیا، جس میں ان کے میٹرنٹی وارڈروب کے پیچھے چھپی سیاسی علامتوں کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے ایکس پر رسید پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”اب جب کہ ہمیں اولڈ نیوی سے خریدے گئے میرے ۷۵ء۸ ڈالر کے کورل میٹرنٹی ڈریس کی سیاسی اہمیت معلوم ہوچکی ہے، تو میں یہ سننے کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں کہ نیویارک ٹائمز کا میری الاسٹک والی پینٹس اور کمپریشن جرابوں کے بارے میں کیا کہنا ہے!“
مذکورہ مضمون، جس کا عنوان ”دی پولیٹکس اینڈ پاور آف دی پریگننسی امیج“ تھا اور اسے وینیسا فریڈمین نے لکھا تھا، اس میں ٹرمپ انتظامیہ میں حاملہ خواتین کی عوامی پیشکش کا جائزہ لیا گیا تھا، ان خواتین میں وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ اور ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کی اہلیہ کیٹی ملر بھی شامل تھیں جنہوں نے حال ہی میں بچوں کو جنم دیا ہے۔ فوکس نیوز (Fox News) کے مطابق، فریڈمین نے خاص طور پر انسٹاگرام پر فادرز ڈے کی ایک ریل (Reel) کا حوالہ دیا تھا جس میں اوشا وینس نے ”ایک لچکدار کورل رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جو ان کے پیٹ پر فٹ تھا۔“
فریڈمین نے لکھا کہ میک امریکہ گریٹ اگین (MAGA) تحریک سے وابستہ تین ممتاز خواتین کا بیک وقت حاملہ ہونا ”بلاشبہ ایک اتفاق“ تھا، لیکن ان کا استدلال تھا کہ یہ ایک ایسی انتظامیہ کیلئے معنی خیز بن گیا ہے جو ان کے بقول ”جمالیات (ظاہری شکل و صورت) کی طاقت کی فطری اور اسٹریٹجک سمجھ“ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان خواتین نے مل کر وہائٹ ہاؤس کے خاندانی اور زرخیزی کے پلیٹ فارم کی ”نمایاں طور پر مستقل، اور کسی حد تک روایت شکن تصویر“ بنائی اور اپنی حالتِ حمل کو نمایاں کرکے اوشا وینس نائب صدر کی ”نمائندگی کرنے اور ان کی شخصیت کو زیادہ انسانی (عوام دوست) رنگ دینے“ میں مدد کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے: وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کےبعد عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا امریکہ سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
اوشا وینس، جو اپنے چوتھے بچے کو جنم دینے والی ہیں، نے اس تجزیے کو ہلکے پھلکے انداز کا سہارا لیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنے لباس کی رعایتی قیمت کی طرف موڑ دی۔