Inquilab Logo

رنویر سنگھ فلم ’برہماستر ۲‘ میں ’دیو‘ کا کردار ادا کریں گے

Updated: December 09, 2023, 3:33 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

رنویر سنگھ فلم ’برہماستر ۲‘ میں’دیو‘رنبیر کپور کے والد کا رول ادا کریں گے۔

Ranveer Singh. Photo: INN
رنویر سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

فلم ’ برہماستر‘ کے پہلے حصے’شیوا‘ کے بعد اب ایان مکھرجی کی فلم کے دوسرے حصہ میں رنویر سنگھ ’دیو‘ کا کردار ادا کریں گے۔ پہلے یہ خبر عام تھی کہ یہ کردار رتیک روشن یا کنڑ اداکار یش ادا کریں گے لیکن نیوز ۱۸؍ کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ فلم ’برہماستر۲‘ میں یہ کردار نبھائیں گے۔ خیال رہے کہ ’برہماستر‘ میں ’دیو‘ کا کردار ویلن کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ نے فلم میں ’دیو‘ کا کردار ادا کرنے کیلئے ہامی بھر لی ہے۔ فلم کی کہانی کے دوسرے حصہ پر کام اب بھی جاری ہے اورفلم کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ فی الحال ایان مکھرجی فلم ’وار۲‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ اس سال رنویر سنگھ ’بیجو باورا‘ کی شوٹنگ کریں گے۔ 
رنویر سنگھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’بیجوباورا‘ کی شوٹنگ ۲۰۲۴ء کے اوسط میں شروع کریں گے۔ تاہم، ’برہماستر۲‘ کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی جبکہ اس کے ساتھ ہی ’ڈان ۳‘ کی شوٹنگ بھی شروع ہوگی۔ رنویر سنگھ پہلے ’ڈان ۳‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے اس کے بعد ’برہماستر ۲‘ کی۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب بالی ووڈ کے دو آف اسکرین جوڑے رنبیر کپور،عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ، دپیکاپڈوکون ایک فلم میں نظر آئیں گے۔ دیپیکا’برہماستر ۲‘میں رنبیر کپور کی والدہ امریتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK