Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’پرلے‘‘ کی شوٹنگ شروع، دنیا کے خاتمے کی کہانی پر مبنی فلم

Updated: August 16, 2026, 8:03 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی انتہائی اہم اور بڑے پیمانے پر بنائی جانے والی نئی سروائیول فلم ’’پرلے‘‘ (Pralay) کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ اننیا برلا کے برلا اسٹوڈیوز، ٹرو اسٹوری فلمز اور ماں قسم فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری جے مہتا کر رہے ہیں۔

Ranveer, Jai And Kalyani.Photo:INN
کلیانی، جے اور رنویر۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی انتہائی اہم اور بڑے پیمانے پر بنائی جانے والی نئی سروائیول فلم ’’پرلے‘‘ (Pralay)  کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ اننیا برلا کے  برلا اسٹوڈیوز، ٹرو اسٹوری فلمز اور ماں قسم فلمز  کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری جے مہتا کر رہے ہیں۔
 ’’پرلے‘‘ ایک بڑے پیمانے پر بنائی جانے والی اینڈ آف دی ورلڈ ایکشن تھرلر  فلم ہے۔ فلم کی شوٹنگ باضابطہ طور پر ممبئی میں شروع ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی سنیما کی ان بڑی فلموں میں ایک اور نام شامل ہوگیا ہے جنہیں بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے۔فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ’’دُھرندھر‘‘ اور’ ’دُھرندھر: دی ریوینج‘ ‘کے بعد یہ رنویر کی اگلی بڑی فلم ہے۔ دونوں فلمیں اب تک کی کامیاب ترین فلموں میں شامل بتائی جاتی ہیں۔’’پرلے‘‘ کے ذریعے رنویر ایک ایسی دنیا میں داخل ہوں گے جسے ہندوستانی سنیما میں اس انداز سے پہلے نہیں دکھایا گیا۔ رنویر نہ صرف فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ وہ اس کے پروڈیو سر بھی ہیں۔ کردار کے لیے انہیں جسمانی محنت کے ساتھ ساتھ جذباتی طور پر بھی مضبوط اداکاری کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:نرگس فخری روزانہ ۲۴؍ کلومیٹر سائیکل چلا رہی ہیں، اپنی فٹنیس کا راز بھی کھولا

 اننیا برلا کے لیے ’’پرلے‘ ‘برلا اسٹوڈیوز کی ایک اہم فلم ہے۔ اس فلم کے ذریعے وہ ہندوستانی سنیما میں کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ملک کے نئے دور کے باصلاحیت فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ہنسل مہتا اور ساحل سیگل  کی ٹرو اسٹوری فلمز کے لیے بھی ’’پرلے‘‘ ایک ایسی کہانی پیش کرنے کی کوشش ہے جو اپنے منفرد موضوع اور مواد کے ذریعے ناظرین کو کچھ نیا دے۔
 فلم میں ’’لوکا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ  کلیانی پریہ درشن  بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ ان کے علاوہ نئی نسل کے کئی باصلاحیت فنکار بھی فلم کا حصہ ہیں۔ ’’پرلے‘‘ کی ہدایت کاری  جے مہتا  کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہنسل مہتا کے ساتھ مل کر مشہور ویب سیریز ’’اسکیم ۱۹۹۲ء: دی ہرشد مہتا اسٹوری‘ ‘ پر بھی کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ ’’لوٹےرے‘‘ کے لیے بھی انہیں خاصی پذیرائی ملی۔ ’’پرلے‘‘ کے ذریعے جے مہتا ایک ایسی سنسنی خیز کہانی پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں دنیا کے خاتمے کا خطرہ اور انسانیت کی بقا کی جنگ مرکزی موضوع ہوگی۔فلم کی کہانی ممبئی اور شہر کے مختلف علاقوں کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ میکرز فلم کی شوٹنگ ممبئی اور آس پاس کی حقیقی لوکیشنز پر کر رہے ہیں تاکہ کہانی کو زیادہ حقیقت پسندانہ بنایا جاسکے۔ فلم میں بڑے اور شاندار ایکشن اور بصری مناظر کے ساتھ انسانی جذبات کو بھی خاص اہمیت دی جائے گی۔ کہانی  بقا، ہمت اور ان چیزوں کے لیے لڑنے  کے گرد گھومتی ہے جو انسان کے لیے سب سے زیادہ اہم ہوتی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پوری دنیا آہستہ آہستہ تباہی کی جانب بڑھ رہی ہو۔

یہ بھی پڑھئے:رحمت کی سنچری کی بدولت افغانستان کی شاندار فتح، سیریز پر بھی قبضہ

 میکرز نے شوٹنگ شروع کرنے سے پہلے کئی ماہ تک  تکنیکی تیاری اور گہری پری پروڈکشن  پر کام کیا۔ فلم کو بڑے پیمانے پر بنانے کی تیاری کی گئی ہے، جس میں ہندوستان اور دنیا بھر کے بہترین تخلیقی اور تکنیکی ٹیلنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی  ’’پرلے‘‘ ہندوستانی سنیما کی ان فلموں میں شامل ہوگئی ہے جن کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔  فلم میں دنیا کے خاتمے کا خوف، سروائیول، ایکشن اور انسانی جذبات کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK