اداکارہ رشمیکا مندانا کی انتہائی متوقع پین انڈیا فلم ’’میسا‘‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: June 19, 2026, 3:57 PM IST | Mumbai
اداکارہ رشمیکا مندانا کی انتہائی متوقع پین انڈیا فلم ’’میسا‘‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے۔
اداکارہ رشمیکا مندانا کی انتہائی متوقع پین انڈیا فلم ’’میسا‘‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ اطلاع شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میسا‘‘ کے گیت کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا’’ #میسا سونگ پیک اپ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل کی فوجی حکمت عملی علاقے میں نفرت اور تشدد کو مزید ہوا دیتی ہے: میکرون
`’’میسا‘‘ کو ۲۰۲۶ءکی مشہور فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ فلم میں رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔فلمسازوں کے مطابق یہ ہندوستان کی پہلی ایسی پین انڈیا فلم ہے، جس میں کسی خاتون فنکار کو مرکز میں رکھ کر بڑے پیمانے پر کہانی پیش کی جا رہی ہے۔ فلم کے پہلے لُک پوسٹرز کو شائقین سے اچھا ردعمل ملا تھا، جس کے بعد سے فلم کو لے کر تجسس مسلسل بڑھ رہا ہے۔ فلم میں رشمیکا مندانا ایک طاقتور اور ایکشن سے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ان کے کریئر کے اب تک کے سب سے الگ اور چیلنجنگ کرداروں میں سے ایک ہوگا۔ ان کے نئے لُک اور فلم کے موضوع نے شائقین کے درمیان خاص بحث پیدا کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :میکسیکو نے جنوبی کوریا کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی
’’ میسا‘‘ کا پروڈکشن ان فارمولا فلمز کے بینر تلے کیا جا رہا ہے جبکہ ہدایت کاری رویندر پُلے کر رہے ہیں۔ قبائلی علاقوں کے پس منظر پر مبنی یہ فلم ایک جذباتی ایکشن تھرلر ہے۔ میکرز کا دعویٰ ہے کہ فلم میں بہترین ویژولز، سنسنی خیز کہانی اور رشمیکا مندانا کی یادگار کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن مسلسل سامنے آنے والے اپ ڈیٹس نے شائقین کے تجسس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔