Inquilab Logo

راون کریئر کی چیلنجنگ فلم تھی: ابھیشیک

Updated: June 24, 2020, 2:14 PM IST | Mumbai

بالی و وڈ کے جونیئر بی ابھیشک بچن فلم ’راون‘ کو اپنے کریئر کی چیلنجنگ فلم مانتے ہیں۔ ابھیشیک نے اپنی فلم راون سے منسلک یادوں کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے

abhishekbachchan.photo:inquilab
ابھیشیک بچن۔تصویر:اقلاب

بالی و وڈ کے جونیئر بی ابھیشک بچن فلم ’راون‘  کو  اپنے کریئر کی چیلنجنگ فلم مانتے ہیں۔  ابھیشیک نے اپنی فلم راون سے منسلک یادوں کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ حالانکہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا پائی  لیکن یہ فلم کچھ وجوہات کی بنا پر ابھیشیک بچن کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے  اپنی پوسٹ میں اس فلم کو اپنے دل سے بہت قریب ہونے کی وجہ بھی بتائی ہے۔ ابھیشیک نے لکھا  ’’میرے کریئر میں فلم راون میرے لئے جسمانی اور جذباتی طور پر چیلنجنگ فلم رہی ہے۔ بہت حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح ٹیم اسے بنانے میں کامیاب رہی۔ منی (رتنم)اور میں تیسری مرتبہ ایک ساتھ آئے تھے۔ میرے خیال میں یہ ایک بہت ہی اہم کہانی تھی جسے  انہیں بنانا اور  لوگوں کو سنانا تھا۔  میری اہلیہ کے ساتھ میری ۸؍ویں فلم۔‘‘ابھیشیک نے   ایشوریہ رائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’’ پوری فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ کمال کررہی تھیں۔ ان کی لگن اور توانائی ان سے وہ پیچیدہ  پرفارمنس کرواپائیں  جس نے ان کے کردار کو بہت بڑا بنادیا۔ اس نے یہ سب اس کی جانی پہچانی  مسکراہٹ کے ساتھ کیا۔ یہ سوچنا   کہ اسے بھی ہر منظر  پرفارم کرنا ہے، مجھے حیران کردیتا ہے اور ہمیں اسے دو بار کرنا ہوتاتھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK