چھتیس گڑھ کے دھمتری شہر میں آوارہ مویشیوں سے پریشان لوگوں نے اتوار کو ایک بے قابو بیل کو باندھ کر کوتوالی تھانے پہنچا دیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔معاملہ شہر کے سندر گنج وارڈ کا ہے۔
EPAPER
Updated: September 14, 2026, 12:10 PM IST | Agency | Dhamtari/Raipur
چھتیس گڑھ کے دھمتری شہر میں آوارہ مویشیوں سے پریشان لوگوں نے اتوار کو ایک بے قابو بیل کو باندھ کر کوتوالی تھانے پہنچا دیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔معاملہ شہر کے سندر گنج وارڈ کا ہے۔
چھتیس گڑھ کے دھمتری شہر میں آوارہ مویشیوں سے پریشان لوگوں نے اتوار کو ایک بے قابو بیل کو باندھ کر کوتوالی تھانے پہنچا دیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔معاملہ شہر کے سندر گنج وارڈ کا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ایک بے قابو بیل علاقے میں لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے اوراس کے حملے میں اب تک ۳؍افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ لوگوں کا الزام ہے کہ آوارہ مویشیوں کے مسئلے پر میونسپل کارپوریشن میں شکایت کئے جانے کے باوجود موثر کارروائی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم کے پاس بہار کیلئے وقت نہیں: تیجسوی
اسی دوران سانڈ نے دھمتری بلاک کانگریس صدر گوتم واڈھوانی کے گھر میں بھی توڑ پھوڑ کی جس میں ان کے والد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد وارڈ مکینوں میں ناراضگی بڑھ گئی اور انہوں نے خود بیل کو پکڑنے کا فیصلہ کیا۔مقامی لوگوں نے سانڈ کو پکڑ کر رسی سے باندھا اور گاڑی میں رکھ کرکوتوالی تھانے لے گئے۔ وہاں انہوں نے پولیس سے بیل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیل کے ساتھ لوگوں کو پولیس اسٹیشن کے دروازے پر دیکھ کر پہلے توپولیس حیران رہ گئی مگر بعد میں اہلکاروں نے نے لوگوں کو سمجھاتے ہوئے بتایا کہ آوارہ مویشیوں سے متعلق معاملات پر میونسپل کارپور یشن سے شکایت کی جانی چاہیے۔
مقامی افراد کی برہمی
سندر گنج وارڈ کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جب تک آوارہ مویشیوں کو پکڑ کر محفوظ جگہ پر رکھنے کے لیے موثر انتظامات نہیں کیے جاتے اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے۔اس معاملے میں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔