• Sat, 12 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین میں یورپی فوجیوں کی تعیناتی، روس سے براہ راست جنگ کے مترادف: پوتن

Updated: September 12, 2026, 9:04 PM IST | Mascow

روسی صدر پوتن نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین میں یورپی ممالک کی فوجوں کی تعیناتی کا مطلب روس سے براہ راست جنگ ہوگا، انہوں نے مغرب پر الزام لگایا کہ وہ یوکرین کو استعمال کرکے روس کو ’ختم‘ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Russian President Vladimir Putin. Photo: X
روسی صدر ولادیمیر پوتن۔ تصویر: ایکس

 سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو کہا کہ یورپ اپنے ممالک کو روس کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، اور خبردار کیا کہ یوکرین میں یورپی فوجیوں کی تعیناتی ماسکو کے ساتھ جنگ کے مترادف ہوگی۔انہوں نے صحافیوں سے کہا ’’وہ اس وقت بات کر رہے ہیں کہ یوکرین میں فوجی کیسے بھیجے جائیں۔ اس کا مطلب روس کے ساتھ جنگ ہے۔‘‘ پوتن نے مغربی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ یوکرین کو ’’استعمال‘‘ کرکے روس کو ’’ختم‘‘ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا’’سلامتی کے بارے میں، معاملہ واضح ہے: یہ روسی فیڈریشن کو ’ختم‘ کرنے کی کوشش ہے۔ پہلے قفقاز میں دہشت گردوں اورعلاحدگی پسندوں کو استعمال کیا، پھر دوسرے ذرائع سے، اور اب یوکرین میں نو نازی حکومت کے ذریعے۔ پھر بھی، یہ رکتا نہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف

علاوہ ازیں پوتن نے یہ بھی کہا کہ ماسکو یورپی ممالک کو دھمکی نہیں دے رہا اور نہ دھمکی دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’یورپی اشرافیہ‘‘ اپنی عوام کو روس سے آنے والے ’’فرضی خطرے‘‘ سے ڈرا رہی ہے، اور مزید کہا کہ ماسکو کے پاس یورپ کے ساتھ تنازعے کی کوئی بنیاد نہیں۔ انہوں نے کہا’’ہم یورپی ممالک کو دھمکی نہیں دے رہے اور نہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم کیوں دیں گے؟ کوئی اس حقیقت پر بھی غور نہیں کرتا کہ یورپ کے ساتھ ہمارے کسی تنازعے کی کوئی بنیاد نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: حوثیوں کا بحیرۂ احمر کے پورے ساحلی علاقے پرقبضہ

بعد ازاں پوتن نے خبردار کیا کہ یورپ کی توانائی پالیسی کی غلطیاں صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنیں گی، جبکہ انہوں نے کہا کہ روس اپنے توانائی کے وسائل مارکیٹ کی بنیادی  قیمتوں پر فروخت کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK