Inquilab Logo

روینہ ٹنڈن نے۱۰۰؍ آکسیجن سلنڈر وں کا بندوبست کیا

Updated: May 07, 2021, 3:31 PM IST | Agency | Mumbai

دہلی بھیجنے کا اعلان،کہا:ہماری ٹیم اس تعلق سے استعمال ہونے والی تمام چیزیں مہیا کرانے کیلئے تیار ہے

Raveena Tandon.Picture:INN
روینا ٹنڈن۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کورونامتاثرین کی مدد کیلئے۱۰۰؍آکسیجن سلنڈروں کا انتظام کیا ہے۔کوروناوباکے بحران کےوقت روینہ ٹنڈن نےضرورت مندوں کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا ہے۔ وہ کوروناسےمتاثرہ مریضوں کے لئے ۱۰۰؍ آکسیجن سلنڈروں کے ساتھ مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اسپتال بہت زیادہ رقم وصول کررہےہیں،لہٰذا ہم آکسیجن سلنڈروں کا بندوبست کررہےہیںجوبراہ راست ضرورت مندوں کو  بھیجےجا سکتےہیں۔۱۰۰؍آکسیجن سلنڈر دہلی بھیجنے کے لئےتیارہیں۔ہماری ٹیم آکسیجن کٹ سے لے کر آکسیجن کنسٹریٹرتک تمام وسائل مہیا کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ہم انفیکشن کی روک تھام کے لئے پولیس اور این جی او کے رابطےمیںہیں۔ہم اس مشکل وقت میں لوگوں سےمددکرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔روینہ نےلکھامجھے امید ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو پکڑکرتحقیقات کے دائرےمیںلایا جائے گا۔ آج کل جوبھی کچھ ہو رہا ہے اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔یہ ایک تباہی جیساہے۔ امیر لوگ انجکشن اورعلاج معالجے کی ادائیگی کر رہےہیںجبکہ عام آدمی کی حالت بہت خراب ہے۔ یہ ایک مایوس کن  اور دل دہلا دینے والا شرمناک منظر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK