۲۰۲۶ء کے ایکٹر ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اسٹائلسٹ لا روچ کے ایک تبصرے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ’’شادی شدہ‘‘ ہیں۔ تاہم جوڑے کی جانب سے اب تک کسی خفیہ شادی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
EPAPER
Updated: March 02, 2026, 4:00 PM IST | Los Angeles
۲۰۲۶ء کے ایکٹر ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اسٹائلسٹ لا روچ کے ایک تبصرے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ’’شادی شدہ‘‘ ہیں۔ تاہم جوڑے کی جانب سے اب تک کسی خفیہ شادی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
۲۹؍ سالہ اداکارہ زینڈایا اور ۲۹؍ سالہ اداکار ٹام ہالینڈ کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب معروف اسٹائلسٹ لا روچ نے ۲۰۲۶ء کے ایکٹر ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر کہا کہ ’’شادی ہو چکی ہے۔ ‘‘ جب رپورٹر نے پوچھا کہ کیا وہ سنجیدہ ہیں، تو روچ نے جواب دیا:’’یہ حقیقت ہے۔‘‘ یہ بیان سامنے آتے ہی وائرل ہو گیا اور مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ آیا ہالی ووڈ کا یہ نجی مزاج جوڑا واقعی خفیہ طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکا ہے۔
منگنی کی افواہیں کہاں سے شروع ہوئیں؟
جوڑے کی منگنی کی قیاس آرائیاں پہلی بار جنوری۲۰۲۵ء میں اس وقت سامنے آئیں جب زینڈایا کو گولڈن گلوب ایوارڈز میں ہیرے کی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا۔ بعد ازاں ٹی ایم زی نے رپورٹ کیا کہ ٹام ہالینڈ نے ۲۰۲۴ء کی تعطیلات کے دوران، کرسمس اور نئے سال کے درمیان، ایک نجی تقریب میں شادی کی پیشکش کی تھی۔ تاہم نہ تو زینڈایا اور نہ ہی ہالینڈ نے باضابطہ طور پر منگنی یا شادی کی تصدیق کی۔
یاد رہے کہ دونوں اداکار پہلی بار ۲۰۱۶ء میں فلم ’’اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ملے، جہاں زینڈایا نے ایم جے اور ہالینڈ نے پیٹر پارکر کا کردار ادا کیا۔ ابتدائی طور پر دونوں نے رومانوی تعلق کی خبروں کی تردید کی، لیکن ۲۰۲۱ء میں پاپرازی تصاویر میں انہیں کار کے اندر بوسہ لیتے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے تعلقات کی تصدیق سمجھی گئی۔ اس کے بعد بھی جوڑے نے اپنی نجی زندگی کو کم پروفائل رکھا اور سوشل میڈیا پر محدود جھلکیاں ہی شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھئے: طلاق کی افواہوں کے درمیان بیٹے جیسن سنجے نے والد تھلاپتی وجے کو ان فالوکیا
زینڈایا اور ٹام ہالینڈ نے ’’اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم‘‘ اور ’’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔ اب دونوں آنے والی چوتھی قسط ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ میں دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔ اس کے علاوہ دونوں اداکار کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ میں بھی نظر آئیں گے، جس کی ریلیز ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو متوقع ہے۔
حقیقت یا ریڈ کارپٹ مزاح؟
فی الحال نہ زینڈایا اور نہ ہی ٹام ہالینڈ نے شادی کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ لا روچ کا بیان آیا تو سنجیدہ انداز میں، مگر یہ واضح نہیں کہ آیا یہ رسمی اعلان تھا یا محض مزاحیہ تبصرہ۔مداحوں کے لیے سب سے بڑا سوال یہی ہے: کیا ہالی ووڈ کا یہ پسندیدہ جوڑا واقعی خاموشی سے شادی کر چکا ہے، یا یہ صرف افواہوں کا ایک اور باب ہے؟