Inquilab Logo Happiest Places to Work

طلاق کی افواہوں کے درمیان بیٹے جیسن سنجے نے والد تھلاپتی وجے کو ان فالوکیا

Updated: March 01, 2026, 10:17 PM IST | Chennai

جنوبی ہند کے سپر اسٹارتھلاپتی وجے ان دنوں اپنی فلموں سے زیادہ ذاتی زندگی کو لے کر خبروں میں ہیں۔ اہلیہ سنگیتا سورنالنگم کے ساتھ طلاق کی خبروں کے درمیان اب ان کے بیٹے جیسن سنجے نے انسٹاگرام پر اپنے والد کو ان فالو کر دیا ہے۔ اس قدم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Jason And Vijay.Photo:INN
وجے اور جیسن۔ تصویر:آئی این این

جنوبی ہند کے سنیما کے مقبول اسٹار تھلاپتی وجے  ان دنوں اپنی نجی زندگی کے باعث زیرِ بحث ہیں، کیونکہ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی طلاق کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ اسی دوران ایک نیا اپڈیٹ سامنے آیا ہے جس نے مداحوں کو حیران اور پریشان کر دیا ہے۔ دراصل، ان خبروں کے بیچ وجے کے بڑے بیٹے جیسن سنجے  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انہیں ان فالو کر دیا ہے۔ یہ قدم سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس کے پیچھے کی وجہ جاننے کے لیے بے چین ہیں۔
تھلا پتی وجے اور ان کی  اہلیہ سنگیتا  کے درمیان طلاق سے متعلق گردش کرتی خبروں نے پہلے ہی مداحوں کے دلوں میں کئی سوالات کھڑے کر دیے تھے۔ اب جب ان کے بیٹے سنجے جیسن    نے والد کو ان فالو کر دیا ہے تو یہ معاملہ مزید گفتگو کا موضوع بن گیا ہے۔ کئی مداحوں کا ماننا ہے کہ جیسن اور خاندان کے درمیان جاری تناؤ کے باعث انہیں ایسا قدم اٹھانا پڑا ہوگا، تاہم اس فیصلے کی اصل وجہ کے بارے میں اب تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کرشمہ کپور کے بچوں کی بڑی جیت، سنجے کپور کی وصیت کی فارینسک جانچ

طلاق کی درخواست دائر
سوشل میڈیا پر تھلاپتی وجے  کو ان فالو کرنے کے معاملے پر لوگوں کے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک سوشل میڈیا ایکشن ہو سکتا ہے، جو شاید کسی جذباتی لمحے میں کیا گیا ہو  جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اس بات کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے کہ گھر کے اندر جاری مسائل حقیقت پر مبنی ہیں اور بچوں پر بھی اس کا منفی اثر پڑ رہا ہے۔ وجے اور سنگیتا سورنا لنگم کے تعلقات کے حوالے سے حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سنگیتا نے طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ای سی بی نے ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کا میچ منسوخ کر دیا

معاشقے کا الزام 
دائر کی گئی درخواست میں سنگیتا  نے اداکار پر معاشقے  کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ الزام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار شادی کے بعد ایک اداکارہ کے ساتھ تعلق میں ہیں، تاہم اس اداکارہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ خاندان سے متعلق ان تمام خبروں پر نہ تو تھلاپتی وجے  ، نہ سنگیتا اور نہ ہی خاندان کے کسی فرد کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK