باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اب شاہ رخ خان کی فلم پٹھان۲۲؍مارچ کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہو گئی ہے۔
EPAPER
Updated: March 23, 2023, 11:11 AM IST | Mumbai
باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اب شاہ رخ خان کی فلم پٹھان۲۲؍مارچ کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہو گئی ہے۔
باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اب شاہ رخ خان کی فلم پٹھان۲۲؍مارچ کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہو گئی ہے۔ فلم دیکھنے کے بعد شائقین نے بتایا کہ او ٹی ٹی پر ریلیزہونے والی پٹھان میں ایسے بہت سے مناظر ہیںجو تھیٹرمیں نہیں دکھائے گئے۔ ایسے میں مداحوں نےپٹھان کے ڈیلیٹ کیے گئے مناظر کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ انہیں تھیٹرز میں دکھایا جانا چاہیے تھا۔فلم میں ایک سین ہے جس میں پٹھان کو روسیوںنےبے رحمی سے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جسے او ٹی ٹی پربڑھا دیا گیا ہے۔ دوسرے سین میں سلمان، شاہ رخ کو بچاتے ہیں، جس کے بعد پٹھان را کےدفتر میں دوبارہ زور دار انٹری کرتا ہے۔ تیسرا منظر جس میں ہندوستانی فوج روبائی (دپیکا)سےجم کے بارےمیں پوچھ گچھ کرتی ہے۔میکرز نے ان مناظر کو تھیٹرورژن سے ہٹا دیا تھا، لیکن انہیں او ٹی ٹی میں رکھا گیا ہے۔او ٹی ٹی پرفلم دیکھنے کےبعد صارفین سوشل میڈیا پرردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا’’اس سین کو فلم سے ڈیلیٹ نہیں کرنا چاہیے تھا