ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیر کو اوپن مارکیٹ سے ۵۰؍ہزار کروڑ روپے کی سرکاری سیکیورٹیز خریدی ہیں۔ مرکزی بینک نے یہ خریداری کمرشل بینکوں کو لیکویڈیٹی کی دستیابی کو بڑھانے کے اقدامات کے حصے کے طور پر کی ہے۔
EPAPER
Updated: January 05, 2026, 5:15 PM IST | Mumbai
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیر کو اوپن مارکیٹ سے ۵۰؍ہزار کروڑ روپے کی سرکاری سیکیورٹیز خریدی ہیں۔ مرکزی بینک نے یہ خریداری کمرشل بینکوں کو لیکویڈیٹی کی دستیابی کو بڑھانے کے اقدامات کے حصے کے طور پر کی ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیر کو اوپن مارکیٹ سے ۵۰؍ہزار کروڑ روپے کی سرکاری سیکیورٹیز خریدی ہیں۔ مرکزی بینک نے یہ خریداری کمرشل بینکوں کو لیکویڈیٹی کی دستیابی کو بڑھانے کے اقدامات کے حصے کے طور پر کی ہے۔ یہ چار مساوی قسطوں میں ۲؍لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سیکیورٹیز کی خریداری کی دوسری قسط ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس نے۲۰۲۹ء سے ۲۰۵۴ء تک کی میچورٹیز کے ساتھ ۷؍ قسم کی سیکیورٹیز خریدی ہیں۔ ان میں تین سال، چھ سال، آٹھ سال، نو سال، ۱۰؍ سال، ۱۴؍ سال، اور۲۸؍ سال کی میچورٹیز شامل ہیں۔ یہ سیکیورٹیز۰۹ء۷؍ فیصد سے ۳۰ء۸؍فیصد تک شرح سود رکھتی ہیں۔ ۵۰؍ہزارکروڑ روپے کی سرکاری سیکیورٹیز کی پہلی قسط ۲۹؍ جنوری کو خریدی گئی تھی۔ خریداری کی اگلی دو قسطیں ۱۲؍ جنوری اور ۲۲؍ جنوری کو خریدے گی۔ دسمبر کے شروع میں مرکزی بینک نے دو قسطوں میں ایک لاکھ کروڑروپے مالیت کی سرکاری سیکیورٹیز خریدی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے:وینزویلا: کیوبن افسران کی ہلاکتیں، عالمی ردِ عمل، پیچیدہ صورتحال کے اہم پہلو
ان ریزروٹکٹس پر ریل ون ایپ کے ذریعہ تین فیصد ڈسکاؤنٹ
انڈین ریلوے نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور مسافروں کی سہولت کے لئے ریل ون موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ان ریزرو اور پلیٹ فارم ٹکٹوں کی خریداری پر ۳؍ فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساؤتھ سینٹرل ریلوے کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق یہ رعایت آر و والیٹ کے علاوہ تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق ۱۴؍جنوری سے۱۴؍ جولائی تک رہے گا۔ انڈین ریلوے کی جانب سے حال ہی میں متعارف کردہ ریل ون ایپ ایک جامع پلیٹ فارم ہے جس میں ریزروڈ اور ان ریزرو ٹکٹ بکنگ، پلیٹ فارم ٹکٹ، ٹرین کی لائیو ٹریکنگ، شکایات کا ازالہ اور ای-کیٹرنگ جیسی سہولیات یکجا کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:دہلی فساد ۲۰۲۰ء: سپریم کورٹ کا عمر خالد، شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار
یہ ایپلی کیشن اینڈرائیڈ پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب ہے اور اس میں موجودہ یوٹی ایس ایپ کی تفصیلات بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ریل ون ایپ کے ذریعہ مسافر گھر بیٹھے آسانی سے سفر اور پلیٹ فارم ٹکٹ بک کر سکتے ہیں جس سے انہیں ریلوے اسٹیشنوں پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے نجات ملے گی۔ ڈیجیٹل انڈیا مہم کے تحت اس ایپ میں یو پی آئی ایپس، پے ٹی ایم، فون پے، گوگل پے اور انٹرنیٹ بینکنگ جیسے کیش لیس ادائیگی کے کئی آپشن فراہم کئے گئے ہیں۔