Inquilab Logo

رِچا چڈھا نے مادھوری دکشت کا لُک اختیارکیا

Updated: February 10, 2022, 11:32 AM IST | Agency | Mumbai

رِچا چڈھاجو `مسان ، `گینگز آف واسع پور اور `فکرے جیسی ہٹ فلموں سے اپنی غیر معمولی اداکاری کیلئے جانی جاتی ہیں، مادھوری دکشت کی مداح بھی ہیں

Richa Chadha, in a different way.Picture:INN
رِچاچڈا ، الگ انداز میں ۔ تصویر: آئی این این

رِچا چڈھاجو `مسان ، `گینگز آف واسع پور اور `فکرے جیسی  ہٹ فلموں  سے اپنی غیر معمولی اداکاری کیلئے جانی جاتی ہیں، مادھوری دکشت کی مداح بھی ہیں۔ رچا نے حال ہی میں دہلی میں قائم کئے جانےوالے  `دی تورانی ہاؤس  اسٹوڈیو کے فوٹوگرافر کرن تورانی کے ساتھ مل کر اپنا تازہ ترین `سندھی کلیکشن  شیئر کیا، جس میں دھک دھک گرل مادھوری دکشت اور ان کی۹۰ء کی دہائی کی مشہور رومانٹک بلاک بسٹر فلم ’ہم آپ کے ہیں‘  کا لُک اختیارکیا تھا۔  کام کے تعلق سے ہمیشہ سنجیدہ رہنے والی  رچا چڈھا جلد ہی اپنی کامیڈی فرنچائزی ، فُکرے کی اگلی قسط کیلئے اصل اسٹار کاسٹ کے ساتھ شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گی۔ دوسری طرف ان کی ویب سیریز ’دی گریٹ انڈین مرڈر‘ ۴؍فروری سے دکھائی جارہی ہے ۔ اس میں انہوں تحقیقاتی افسر کا کردار ادا کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK