• Thu, 10 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان ۳۵؍ مہینے سے یکروزہ رینکنگ میں ٹاپ پر

Updated: September 10, 2026, 9:00 AM IST | Agency | New Delhi

آئی سی سی کی تازہ ونڈے رینکنگ میں بھی ٹیم انڈیا نے ۱۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

Shubman Gill and Kohli batting. Photo: INN
بلے بازی کے شبھمن گل اور کوہلی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کی تازہ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں اپنا نمبر ایک مقام برقرار رکھا ہے۔ تازہ رینکنگ کے مطابق  ہندوستان کے ۱۱۶؍ ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ نیوزی لینڈ ۱۰۹؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا ۱۰۲؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ  ٹیم انڈیا    ستمبر ۲۰۲۳ء میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن پر پہنچی تھی۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل ۳۵؍ مہینے سے  رینکنگ میںٹاپ پوزیشن پر برقرارہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان  نے جنوری ۲۰۱۳ء میں پہلی مرتبہ ایم ایس دھونی کی کپتانی میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک مقام حاصل کیا تھا۔ تازہ رینکنگ میں نیوزی لینڈ دوسرے ، آسٹریلیا تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، پاکستان پانچویں،سری لنکاچھٹے ، انگلینڈ ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جبکہ ویسٹ انڈیز دسویں پوزیشن پر ہے۔آئی سی سی کی رینکنگ میں صرف  نتائج کو بنیاد نہیں بنایا جاتا بلکہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔ہر ٹیم کی ریٹنگ اس کی کارکردگی اور متعلقہ میچوں کے ریٹنگ ویٹ کے حساب سے طے کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صرف پوائنٹس کی تعداد کسی ٹیم کی پوزیشن طے نہیں کرتی بلکہ میچوں اور پوائنٹس کی بنیاد پر حاصل ہونے والی ریٹنگ زیادہ اہم ہوتی ہے جو الگ الگ میچوں کیلئے مختلف ہو تی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK