Inquilab Logo

رشبھ شیٹی نے پانی کے گیلن بھی فروخت کئے

Updated: November 08, 2022, 3:12 PM IST | Agency | Mumbai

رشبھ شیٹی کی فلم ’کانترا‘ کناڈا فلموں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔

Rishab Shetty .Picture:INN
رشبھ شیٹی ۔ تصویر:آئی این این

رشبھ شیٹی کی فلم ’کانترا‘ کناڈا فلموں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔کانترا کو ہندی فلمیں دیکھنے والے شائقین میں بھی پسند کیا جا رہا ہے اور فلم ڈائریکٹر رشبھ شیٹی کا نام ملک کے کونے کونے تک پہنچ گیا ہے۔ لیکن رشبھ کو یہ راتوں رات کامیابی ایسے ہی نہیں ملی، اس کے لئے انہیں۲۰؍ سال مسلسل محنت کرنا پڑی۔ حالیہ انٹرویو میں رشبھ نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے مشکل دنوں میں پانی کے گیلن بیچ کر اور ہوٹلوں میں کام کرکے گزارا کرتے تھے۔رشبھ نے ۲۰۰۴ء میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز کناڈا فلم انڈسٹری سے کیا لیکن فلم ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے کا موقع ۲۰۱۴ء میں ملا۔انہوں نے کہا کہ ڈگری مکمل ہونے کے بعد میں نے معمولی ملازمتیں شروع کر دیں کیونکہ میرے پاس فلم دیکھنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اور ہر بار والد سے پیسے نہیں مانگ سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو بھی ملازمت ملتی میں کرلیتا، میں نے۲۰۰۴ء میں شروع کیا اور ۲۰۱۴ءمیں جا کر مجھے فلم ڈائریکشن کا موقع ملا، ان دس برسوں میں مجھے زندہ تو رہنا تھا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK