Inquilab Logo

روہت شیٹی نے کار اٹھائی،کہا: دیسی گھی اور گھر کا کھانا

Updated: January 24, 2021, 5:28 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کےفلمساز روہت شیٹی اپنی ایکشن فلموں کیلئےمشہورہیں۔ ان کی فلموںمیں گاڑیوں کو دھماکے سے ہوا میں اڑانایاگاڑیوں کے اسٹنٹ کرنے والے مناظر عام بات ہے۔ اب روہت شیٹی نےکارکے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔

Rohit Shetty .Picture :INN
روہت شیٹی ،۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کےفلمساز روہت شیٹی اپنی ایکشن فلموں کیلئےمشہورہیں۔ ان کی فلموںمیں گاڑیوں کو دھماکے سے ہوا میں اڑانایاگاڑیوں کے اسٹنٹ کرنے والے مناظر عام بات ہے۔ اب روہت شیٹی نےکارکے  ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔اس ویڈیو اوراس کے ساتھ لکھا ہوا عنوان لوگوں نے بہت پسند کیا۔ روہت شیٹی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیاہے۔ اس میں ، وہ اپنے ہاتھوں سے کار کا سامنے والا حصہ اٹھاتےہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ وہ کار اٹھاکر خوش نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو کے ساتھ، روہت شیٹی نے لکھا ، ’’نہ کوئی پروٹین شیک ،نہ کوئی سپلیمنٹ…صرف دیسی گھی اور گھر کا کھانا… ویسے میرے میمر(میم بنانے والے)بھائی بھائی بتا رہے تھے کہ ٹیسلا آرہی ہے۔‘‘ روہت شیٹی کے اس ویڈیو پر شائقین  جم کر تبصرے کررہےہیں۔ ایک مداح نے لکھا ،’’ٹیسلا جلد آرہی ہے ، پھر کچھ ہی برسوں میں ٹیسلا فلموں میں اڑے گی۔‘‘ ایک اور مداح نے لکھا ، ’’ٹیسلا خاص طور پر روہت شیٹی کے لئے آرہی ہے…لی ٹیسلا: مجھے بھی اڑانا ہے۔‘‘ فین نے لکھا ،’ ’اب ہم ٹیسلا کو ایکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔‘‘ کام کے تعلق سے بات کریں تو ، رنویر سنگھ اور پوجا ہیگڑے روہت شیٹی کی اگلی فلم ’سرکس‘ میں نظر آنے والےہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ان کی ’سوریہ وشی‘بھی ریلیزکیلئےتیارہے۔کورونا کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم ریلیز نہیں کی جاسکی ہے۔اس فلم میں اکشے کمار اور کترینہ کیف نظر آئیں گے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK