Updated: September 28, 2026, 8:12 PM IST
| Mumbai
گورمیت چودھری اور ایشا مالویہ کی آنے والی فلم ’’تم میرے ہو‘‘ کو لے کر شائقین میں جوش مسلسل بڑھ رہا ہے۔ فلم کی پہلی جھلک میں سنائی دینے والے پس منظر کے موسیقی نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، جس کے بعد مداحوں نے گلوکار وشال مشرا اور موسیقار میتھن کی آواز و موسیقی سے سجے گانے ’’تمہیں بھی ہم سے‘‘ کو جلد ریلیز کرنے کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔
میتھن۔ تصویر:آئی این این
گورمیت چودھری اور ایشا مالویہ کی آنے والی فلم ’’تم میرے ہو‘‘ کو لے کر شائقین میں جوش مسلسل بڑھ رہا ہے۔ فلم کی پہلی جھلک میں سنائی دینے والے پس منظر کے موسیقی نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، جس کے بعد مداحوں نے گلوکار وشال مشرا اور موسیقار میتھن کی آواز و موسیقی سے سجے گانے ’’تمہیں بھی ہم سے‘‘ کو جلد ریلیز کرنے کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔ اب فلم سازوں نے مداحوں کی بڑھتی ہوئی فرمائش کو دیکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ گیت ۲۹؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:سلمان خان جعلی اے آئی ویڈیوز پر برہم، بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
فلم ’’ تم میرے ہو‘‘کی جھلک سامنے آنے کے بعد ہی اس کے پس منظر میں سنائی دینے والے گانے نے سوشل میڈیا پر شائقین کی دلچسپی بڑھا دی تھی۔ مداحوں نے تبصروں کے ذریعے گانے کے لیے اپنی پسندیدگی اور بے صبری کا اظہار کیا، جبکہ وشال مشرا اور میتھن کی جوڑی بھی موسیقی کے شائقین کے درمیان گفتگو کا موضوع بن گئی۔ ’’تمہیں بھی ہم سے‘‘ میں میتھن کی موسیقی اور وشال مشرا کی آواز کو فلم کی جذباتی اور گہری محبت کی کہانی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ فلم سازوں کے مطابق جھلک میں ہی گانے کی جذباتی کیفیت کی ایک جھلک دیکھنے کو ملتی ہے، جبکہ مکمل گانا ریلیز ہونے کے بعد اس کی کیفیت اور شدت مزید نمایاں ہوگی۔
فلم میں گورمیت چودھری اور ایشا مالویہ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ دونوں کی جوڑی فلم کی محبت، جذبے اور جذبات سے بھرپور کہانی کا اہم حصہ ہے۔ فلم کی جھلک میں دونوں کے درمیان نظر آنے والی کیمسٹری نے بھی ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے۔ ’’تمہیں بھی ہم سے‘‘ محض ایک رومانوی گانا نہیں بلکہ فلم کی محبت اور جذبات سے جڑی کہانی کو موسیقی کے ذریعے آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔ گانے کی موسیقی میتھن نے ترتیب دی ہے جبکہ وشال مشرا کی آواز اسے اپنی شناخت دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:یوئیفانیشنز لیگ: آئرش فٹبالرز نے اسرائیلی ٹیم سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا
’’تم میرے ہو‘ ‘ایشا مالویہ کی ہندی سنیما میں پہلی فلم ہے۔ فلم کی ہدایت کاری آشیش پانڈا نے کی ہے، جبکہ اسے ریوا کریئیٹو ہاؤس اور ڈیَب گرو فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی موسیقی کی ذمہ داری سارے گا ما پا کے پاس ہے اور اس کی تقسیم پی وی آر پکچرز کے ذریعے کی جائے گی۔ فلم کی پروڈیوسرز آرتی ایس اور دبینا بنرجی ہیں جبکہ رومیل مہتا اور امان ریئاستی شریک پروڈیوسرز کے طور پر وابستہ ہیں۔ فلم میں شان آر گروور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ انوشکا لوہار اس فلم کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔
فلم کی کہانی اور اسکرین پلے نیرنجن آینگر اور پوروَا نریش نے لکھے ہیں۔ فلم کے گیتوں کے بول رشمی ویرگ مشرا، میتھن، عظیم شیرازی، سنجو راٹھوڑ، وویک ورما اور گیت ساگر نے لکھے ہیں۔ فلم کا موسیقی البم میتھن، سنجو راٹھوڑ، وویک ورما، کرش، اددیپن شرما اور ارجونا ہرجائی نے تیار کیا ہے۔ محبت، جنون اور جذبات سے بھرپور فلم ’’تم میرے ہو‘‘ ۲۳؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، جبکہ فلم کا گانا ’’تمہیں بھی ہم سے‘‘ ۲۹ ستمبر کو مداحوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔