Inquilab Logo

بالی ووڈ کبھی ختم نہیں ہوگا: روہت شیٹی 

Updated: May 31, 2022, 2:06 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن میزبان روہت شیٹی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کبھی ختم نہیں ہوگا۔  

Rohit Shett.Picture:INN
روہت شیٹی ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن میزبان روہت شیٹی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کبھی ختم نہیں ہوگا۔  روہت  نے یہ باتیں نارتھ ساؤتھ سنیما کے حوالے سے  ان دنوں جاری بحث میں اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کیا۔ یاد رہے کہ  ان دونوں فلمی مراکز میں معیاری فلموں اور بزنس پر ان دنوں کافی گرما گرم بحث چل رہی ہے اور دونوں خطوں کی فلموں کا تقابلی جائزہ لیا جارہا ہے۔روہت نے کہا کہ جنوب کی فلموں کی ہندوستان  بھر میں مقبولیت کو بالی ووڈ کے زوال کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔ نارتھ اور ساؤتھ دونوں جگہوں کے سنیما مزید بہتری لاسکتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں میں کوئی مقابلہ نہیں ہورہا۔  روہت شیٹی نے ان خیالات کا اظہار ممبئی میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک پروموشنل ایونٹ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے جنوبی  ہند کی فلموں کے بالی ووڈ پر پڑنے والے اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس سے قبل اداکار اکشے کمار اور فلمساز کرن جوہر بھی نارتھ ساؤتھ فلم ڈبیٹ میں اپنی آرا کا اظہار کرنے والوں میں شامل ہوئے۔ یاد رہے کہ اس برس بہت سی غیر ہندی فلموں کو فلم بینوں نے پسند کیا اور  انہوں نے اچھا بزنس بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK