• Wed, 16 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اگر یورپ روس پر حملہ کرتا ہے تو جنگ مکمل مختلف اور مختصرہوگی: روسی وزیر خارجہ

Updated: September 16, 2026, 10:11 PM IST | Mascow

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں کہا کہاگر یورپ روس پر حملہ کرتا ہے تو جنگ ’مکمل طور پر مختلف اور بہت مختصر‘ ہوگی، ساتھ ہی انہوں نے یورپی لیڈروںکے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کی ضرورت کے بارے میں دیے گئے بیانات پر تنقید کی، کہا یہ معاملہ برسلز میں موجودہ یورپی سیاسی لیڈروں کے درمیان ایک بڑا موضوع بن گیا ہے۔

Russian Foreign Minister Sergey Lavrov. Photo: INN
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف۔ تصویر: آئی این این

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ روس نے بارہا کہا ہے کہ وہ مغربی ممالک پر حملہ کرنے والا نہیں ہے اور خبردار کیا کہ روس کے خلاف کوئی بھی یورپی فوجی جارحیت ایسی جنگ کو جنم دے گی جو ’’مکمل طور پر مختلف‘‘ اور ’’بہت مختصر‘‘ ہوگی۔یکاترینبرگ شہر میں انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے، لاوروف نے کہا کہ روسی حکام نے بار بار کہا ہے کہ ماسکو کا یورپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ایسا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ’’روس نے بارہا کہا ہے کہ ہم مغربی ممالک پر حملہ کرنے والے نہیں ہیں اور ایسا کرنے میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ لیکن اگر یورپ، جو روس کے خلاف جنگ کی تیاری کے بارے میں باقاعدگی سے بات کرتا ہے، روسی فیڈریشن پر حملہ کرتا ہے، تو یہ ایک بالکل مختلف جنگ ہوگی، اور یہ بہت مختصر ہوگی ۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ غزہ میں بچوں کے قتل پر اب مزید خاموش نہیں رہے گا: فرسٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ

بعد ازاں لاوروف نے نیٹو کی توسیع اور برسلز کی جنگی بیان بازی پر تنقید کی جبکہ اس بات پر زور دیا کہ تصادم روس کا طریقہ نہیں ہے، یہ موقف روسی قیادت نے بار بار بیان کیا ہے، بشمول صدر ولادیمیر پوتن نے ذاتی طور پر۔ انہوں نے کہا، نیٹو کی روس کی سرحدوں کی طرف "طاقت کے زور پر" توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا کہ مغرب نے بہت پہلے روس کو قابو میں رکھنے کے حق میں انتخاب کیا تھا۔‘‘علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے یورپی لیڈروں کے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کی ضرورت کے بارے میں بیانات پر بھی تنقید کی، کہا یہ معاملہ برسلز میں موجودہ یورپی سیاسی لیڈروں کے درمیان ایک بڑا موضوع بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: ۷؍ سابق کپتانوں کی عمران خان کے لیے انسانی ہمدردی کی اپیل
مزید برآں انہوں نے کہا کہ یورپی باشندے یوکرین کی سرزمین پر کسی قسم کی متحرک فوج تعینات کرنے کے منصوبوں پر کھل کر بات کر رہے ہیں، وہاں کھلے عام نازی اور روس فوبک حکومت کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے قبل منگل کو یوکرین پر ایک گول میز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے، لاوروف نے کہا کہ خصوصی آپریشن کے مقاصد شروع سے ہی تبدیل نہیں ہوئے ہیں کہ روس اپنی سلامتی کو یقینی بنانا چاہتا ہے، نیٹو کو اپنی سرحدوں پر پہنچنے سے روکنا چاہتا ہے، اور روسیوں اور روسی بولنے والے لوگوں کے جائز حقوق کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK