Inquilab Logo

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی الگ ہونے کی افواہ

Updated: January 15, 2022, 12:01 PM IST | Agency | Mumbai

بدھ کومیڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار ارجن کپوراور ملائکہ اروڑہ نے ۴؍ سال بعد راہیں جدا کرلیں۔

Arjun Kapoor And Malaik Arora.Picture:INN
ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ۔ تصویر: آئی این این

 بدھ کومیڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار ارجن کپوراور ملائکہ اروڑہ نے ۴؍ سال بعد راہیں جدا کرلیں۔ ارجن کپوراور ملائکہ اروڑہ کو اس طرح کی افواہ کا جواب دینا آتاہے۔ جمعرات کو ارجن کپور نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر ایک تصویر شیئرکی  ہے اور اس پر کیپشن دیا ہے کہ ہم دونوں کے رشتہ کے درمیان افواہوں کیلئے جگہ نہیں ہے۔ محفوظ رہیں، سبھی کی محبت کا شکریہ ۔دوسری طرف اس کیپشن کے کمنٹ باکس میں ملائکہ اروڑہ نے دل کا ایموجی شیئر کیا ہے۔  خیال رہے کہ میڈیا میں افواہ تھی کہ  ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ گزشتہ ۴؍ برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے  تاہم اب دونوں نے اپنے دیرینہ تعلق کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ۶؍ روز سے ملائکہ اپنے گھر سے باہر نہیں آئی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے خود کو گھر میں بند کرلیا ہے۔چند میڈیا ہاؤس نے اس افواہ کو پھیلانا شروع کردیااور جمعرات کو ارجن کپور نے اپنے انسٹا گرام سے ان افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔  واضح رہے کہ ملائکہ اروڑہ  نے۱۹۹۸ء میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ بعد ازاں اس شادی کا اختتام۲۰۱۶ء میں ہوا تھا۔ دونوں میں علیحدگی کی وجہ بھی ارجن کپور کو ہی قرارد یا جارہا تھا  لیکن بہت عرصے تک ارجن اور ملائکہ نے اپنے رشتے کو عوامی نہیں کیا تھا۔بعد ازاں دونوں نے۲۰۱۹ء میں اپنے تعلق کی تصدیق کردی تھی۔ میڈیا میں ملائکہ اروڑہ  اور ارجن کپور دونوں کو عمر کے درمیان فرق کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK