دفاعی چیمپئن ہندوستان نے جونیئر ایشیا کپ ۲۰۲۶ء کے پول اے کے آخری میچ میں بدھ کو چینی تائپے کو ۰۔۱۵؍گول سے روند کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ کپتان انمول ایکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ گول کیے، جو تمام پنالٹی کارنر کے ذریعے آئے۔
EPAPER
Updated: September 09, 2026, 9:06 PM IST | New Delhi
دفاعی چیمپئن ہندوستان نے جونیئر ایشیا کپ ۲۰۲۶ء کے پول اے کے آخری میچ میں بدھ کو چینی تائپے کو ۰۔۱۵؍گول سے روند کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ کپتان انمول ایکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ گول کیے، جو تمام پنالٹی کارنر کے ذریعے آئے۔
دفاعی چیمپئن ہندوستان نے جونیئر ایشیا کپ ۲۰۲۶ء کے پول اے کے آخری میچ میں بدھ کو چینی تائپے کو ۰۔۱۵؍گول سے روند کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ کپتان انمول ایکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ گول کیے، جو تمام پنالٹی کارنر کے ذریعے آئے۔ ہندوستان نے پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہیں کیا، لیکن اس کے بعد باقی ۴۵؍ منٹ میں مکمل طور پر حاوی رہا۔
𝗪𝗛𝗔𝗧. 𝗔. 𝗦𝗧𝗔𝗧𝗘𝗠𝗘𝗡𝗧! 🇮🇳🔥
— Hockey India (@TheHockeyIndia) September 9, 2026
The Indian Junior Men’s Team puts on a show in its concluding Pool A fixture, powering past Chinese Taipei 15-0. With that, the defending champions book their place in the semi-finals of the AHF Junior Asia Cup 2026! 🏑💥
Bring it on! 🇮🇳… pic.twitter.com/zzBqWCdEo7
پہلے کوارٹر میں چینی تائپے کے مضبوط دفاع نے ہندوستانی حملوں کو روکے رکھا، تاہم دوسرے کوارٹر میں ہندوستان نے رفتار تیز کردی۔ آریان زیس نے ۱۷؍ ویں منٹ میں ہندوستان کا کھاتہ کھولا، پربھ دیپ سنگھ نے ایک منٹ بعد برتری دگنی کی اور گرسِیوک سنگھ نے ۲۲؍ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔ انمول ایکا نے ۲۵؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا، جبکہ ارجن سنتوش ہرگُڈے اور انمول نے مزید گول کرکے پہلے ہاف تک ہندوستان کو ۰۔۶؍گول کی برتری دلادی۔
یہ بھی پڑھئے:لیہ پولٹن انگلینڈ ویمنز کی نئی منیجنگ ڈائریکٹر مقرر
تیسرے کوارٹر میں بھی ہندوستان نے دباؤ برقرار رکھا۔ انمول نے دو مزید پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور پھر ۴۵؍ویں منٹ میں اپنا پانچواں گول کیا۔ اجیت یادو نے بھی گول کیا، جس کے بعد تیسرے کوارٹر کے اختتام تک ہندوستان کی برتری ۰۔۱۰؍ہوگئی۔آخری کوارٹر میں ہندوستان نے کوئی نرمی نہیں دکھائی۔ ہرپال نے دو فیلڈ گول کیے، جبکہ انمول نے ۵۱؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر اپنا چھٹا گول کرکے شاندار انفرادی کارکردگی مکمل کی۔ آریان زیس نے بھی مزید دو گول کیے اور ہندوستان نے ۰۔۱۵؍گول کی یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’گوڈزیلا مانئس زیرو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری، نومبر میں ’’رامائن‘‘سے بڑا مقابلہ ہوگا
پانچ بار کی چیمپئن ہندوستانی ٹیم تین فتوحات اور ایک ڈرا کے ساتھ ۱۰؍ پوائنٹس حاصل کرکے پول اے میں سرفہرست رہی۔ جنوبی کوریا نے جاپان کو ۲۔۳؍گول سے شکست دے کر نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ جاپان، انڈونیشیا اور چینی تائپے خطاب کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں اور اب درجہ بندی کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔