• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اگر مسلمان گربا میں آنا چاہتے ہیں تو کوئی حرج نہیں: امرتا فرنویس

Updated: September 09, 2026, 9:05 PM IST | Mumbai

امرتا فرنویس نے ایک بیان میں کہا کہ اگر مسلمان گربا میں آنا چاہتے ہیں تو کوئی حرج نہیں ، تہوار سب کے لیے ہیں، ان کا یہ بیان مہاراشٹر میں نوراتری کے دوران گربا اور ڈانڈیا کے پروگراموں میں وشوہندو پریشد کی جانب سے مسلمانوں کی شرکت پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد آیا ہے۔

Amrita Fadnavis. Photo: INN
امرتا فرنویس۔ تصویر: آئی این این

وشوا ہندو پریشد (VHP) نے اعلان کیا ہے کہ نواراتری کے دوران مہاراشٹر بھر میں گربا اور ڈانڈیا پروگراموں میں مسلمانوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وی ایچ پی نے منتظمین کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ وہ شرکاء کی ہندو شناخت کی تصدیق کریں، جس کے لیے آدھار کارڈ چیک کیا جائے اور پیشانی پر تِلک لگایا جائے۔وشوا ہندو پریشد (VHP) کی جانب سے مہاراشٹر میں گربا اور ڈانڈیا پروگراموں سے مسلمانوں کو خارج کرنے کی ہدایتپر جہاں کچھ لوگوں نے اعتراض کیا ہے، وہیں وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کی اہلیہ امرتا فرنویس نے کہا ہے کہ تہوار سب کے لیے ہمہ گیر ہوتے ہیں اور مسلمانوں کے ان تقریبات میں شرکت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کی مسلم اکثریتی نشستوں میں ۳۰؍ فیصد ووٹروں کا نام آگے منتقل نہیں کیا گیا

امرتا فرنویس نے منگل کو ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’کسی مسلمان شخص کا تقریبات میں شرکت کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ اگر کوئی مسلمان بھی آتا ہے اور تہوار کا صحیح طریقے سے لطف اٹھاتا ہے، تو مجھے اس میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی۔‘‘ واضح رہے کہ ان کے اس بیان سے چند روز قبل وی ایچ پی نےمسلمانوں کو شرکت پر پابندی عائد کی تھی۔ جبکہ مہاراشٹر کے وزیر اور بی جے پی کے لیڈرنتیش رانے نے وی ایچ پی کیہدایت  کی حمایت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس طرح کی تہواروں کے دوران ’’لوو جہاد‘‘ کے معاملات بڑھ جاتے ہیں۔ذہن نشین رہے کہ لوو جہاد کی اصطلاح کچھ گروہوں کی طرف سے اس سازش کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کے تحت مسلمان مرد مبینہ طورپر دوسرے مذاہب کی خواتین کو رشتوں میں پھنسا کر انہیں اسلام قبول کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔رانے نے وی ایچ پی کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گربا پروگراموں میں آنے والوں کو شناختی تصدیق سے گزرنا چاہیے اور اندر جانے کی اجازت سے پہلے ہنومان چالیسا پڑھنی چاہیے۔  

یہ بھی پڑھئے: ایم پی ایس سی میں بدعنوانی کیخلاف پونے کے بعداورنگ آبادمیں بھی زبردست احتجاج

وی ایچ پی کے ترجمان اور مشترکہ سکریٹری شری راج نائر نے کہا، ’’ہم نے نواراتری تہوار کے دوران گربا-ڈانڈیا ڈانس میں مسلمانوں کی شرکت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نواراتری صرف گانے اور رقص کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ تہوار دیوی کی پوجا کے بارے میں ہے۔ وہ مسلمان، جو بت پرستی کے خلاف ہیں، اس تہوار میں کیوں شریک ہوں؟نائر نے کہا کہ پابندیوں کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وی ایچ پی کسی خاص سماج کے خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK