• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بجرنگی بھائی جان۲؍کی اسکرپٹ مکمل ہونے کی خبریں بے بنیاد: کبیر خان

Updated: June 07, 2024, 9:57 AM IST | Agency | Mumbai

’بجرنگی بھائی جان‘ کے مداح اس کے دوسرے حصے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Kabir Khan. Photo: INN
کبیر خان۔ تصویر : آئی این این

’بجرنگی بھائی جان‘ کے مداح اس کے دوسرے حصے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے ۳؍سال قبل ممبئی میں کے ایک ایونٹ کے دوران اس کے سیکوئل کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد سے اس سلسلے میں خاموشی رہی۔ 
 سیکوئل کا اسکرپٹ مشہور ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے والد اور اصل فلم کے مصنف کے وی وجیندر پرساد لکھیں گے۔ `بجرنگی بھائی جان۲؍ سے متعلق مداحوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ پہلی فلم کی ہدایت کارکبیر خان نے بہت انتظار کے بعد سیکوئل کے بارے میں وضاحت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجرنگی بھائی جان۲؍کی اسکرپٹ مکمل ہونے کی خبریں بے بنیاد  ہیں۔`’بجرنگی بھائی جان۲‘کی اسکرپٹ یا کہانی کے بارے میں پوچھے جانے پر کبیر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا،’’ ابھی تک کچھ بھی ٹھوس نہیں ہوا ہے۔ ‘‘ بجرنگی ۲؍ کیلئے بہت سے دلچسپ خیالات اور تصورات کے باوجود کبیر نے اعتراف کیا ،’’ فی الحال میرے پاس `’بجرنگی بھائی جان۲‘ کا کوئی  اسکرپٹ نہیں ہے۔اس سلسلے میں ابھی کام باقی ہے۔ ‘‘ 
یاد رہے کہ بجرنگی بھائی جان صرف ایک فلم نہیں ہے بلکہ اس میں مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ سرحد پار سےافہام و تفہیم کا بھی پیغام چھپا  ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK