Inquilab Logo Happiest Places to Work

عوامی مطالبے کے بعد فلم ’پروجیکٹ ہیل میری‘ کو مزید آئی میکس اسکرینز مل گئیں

Updated: March 28, 2026, 3:55 PM IST | Mumbai

رین گوسلنگ کی سائنس فکشن فلم ’ پروجیکٹ ہیل میری‘نے ہندوستان میں ریلیز کے بعد عوامی توجہ حاصل کی ہے، خاص طور پر آئی میکس اسکرینز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد۔ اب عوامی مطالبے کے نتیجے میں فلم کیلئے مزید آئی میکس اسکرینز مختص کر دی گئی ہیں۔

A view of Project Hail Mary. Photo: INN
پروجیکٹ ہیل میری کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

رین گوسلنگ کی فلم’ پروجیکٹ ہیل میری‘جو حال ہی میں ہندوستان میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے، نے توجہ حاصل کی ہے کیونکہ پہلے رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سائنس فکشن تھرلر کو کم آئی میکس اسکرینز دی گئی تھیں، جبکہ رنویر سنگھ کی فلم’ دھرندھر ۲‘کی کامیابی کے پیش نظر زیادہ اسکرینز اسی فلم کو دی گئی تھیں۔ حالیہ ڈیمانڈ کے مطابق، عوامی ردِعمل کے بعد، اسے ہندوستان میں مزید آئی میکس اسکرینز مل گئی ہیں۔ 
یہ فلم، جو آئی میکس کیلئے فلمائی گئی ہے، نے سوشل میڈیا پر بھی کافی موضوع بحث ہے، اور کئی پوسٹس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ عام سکرین پر اور وسیع سکرین پر فلم کیسی لگتی ہے۔ پہلے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فلم کو پورے ہندوستان میں صرف پانچ اسکرینز دی گئی تھیں، اور باقی اسکرینز دھرندھر ۲؍ کیلئے مختص کی گئی تھیں۔ عوامی مطالبے کے بعد، پی وی آر آئی ناکس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مزید آئی میکس اسکرینز شامل کی گئی ہیں۔ اگر آپ واقف نہیں ہیں، تو پروجیکٹ ہیل میری آئی میکس کیلئے بڑی سینسر والی Arri Alexa 65 کیمروں سے فلمائی گئی ہے۔ عام پریزنٹیشنز کیلئے، آئی میکس امیج کے اوپر اور نیچے کاٹ کر عام 2:1 فارمیٹ بنایا گیا۔ ماضی کے مناظر کیلئے، سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ریشو 2.39:1، انامورفک لینز کے عام استعمال سے حاصل کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ’ پروجیکٹ ہیل میری‘کی ہدایت کاری اور پروڈکشن فل لارڈ اور کرسٹوفر ملر نے کی ہے اور اس کے اسکرپٹ نگار ڈریو گوڈارڈ ہیں۔ یہ فلم۲۰۲۱ء کے ناول پروجیکٹ ہیل میری (از: اینڈی ویر) پر مبنی ہے جس میں رین گوسلنگ (جو فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں )، سینڈرا ہلر، جیمز اورٹیز اور لیونل بوائس سمیت دیگر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ فلم کی کہانی سائنس کے استاد رائلینڈ گریس کے گرد گھومتی ہے، جو ایک خلا باز جہاز میں آنکھ کھولتا ہے اور اسے یاد نہیں ہوتا کہ وہ کون ہے یا وہ وہاں کیسے پہنچا۔ جیسے جیسے اس کی یادداشت واپس آتی ہے، وہ جلد ہی یہ دریافت کرتا ہے کہ اسے ایک پراسرار مادے کا معمہ حل کرنا ہے جو سورج کو ختم کر رہا ہے۔ بتا دیں کہ ’ پروجیکٹ ہیل میری‘ ہندوستان میں سینما گھروں میں ۲۶؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK