ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں۲؍ سے۷؍ گنا تک اضافہ، دہلی سے ممبئی کا کرایہ ۶۰؍ ہزار ۵۷۷؍روپے ہوگیا جو عام دنوں میں ۱۱؍ ہزار ۵۳۱؍ رہتا ہے۔
EPAPER
Updated: October 30, 2026, 1:55 PM IST | Agency | New Delhi
ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں۲؍ سے۷؍ گنا تک اضافہ، دہلی سے ممبئی کا کرایہ ۶۰؍ ہزار ۵۷۷؍روپے ہوگیا جو عام دنوں میں ۱۱؍ ہزار ۵۳۱؍ رہتا ہے۔
ان دنوں فلائٹ کے ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔دہلی سے کولکاتا کا ٹکٹ۷۸؍ ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ عام دنوں میں دہلی سے کولکاتا کا کرایہ اتنا زیادہ نہیں ہوتا جتنا۶؍ نومبر کیلئے ہو گیا ہے۔ اگر ۶؍ نومبر کے کرائے کی بات کریں تو دہلی سے کولکاتا کے سفر کا کرایہ ۷۸؍ ہزار۶۹۴؍ روپے تک پہنچ گیا ہےجبکہ عام دنوں میں اس روٹ کا کرایہ۱۰؍ سے ۱۱؍ ہزار روپے کے درمیان رہتا ہے۔یعنی تہواروں کے قریب آتے ہی ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ کئی اہم روٹس پر ہوائی کرایہ ۲؍ سے ۷؍ گنا تک بڑھ گیا ہے۔ یعنی اگر کسی شخص کو دیوالی منانے کے لئے گھر جانا ہے اور ٹرین یا بس کی ٹکٹ نہیں مل رہی تو اسے ہوائی جہاز سے گھر جانے کے لئے۲؍ سے ۷؍ گنا زیادہ پیسے خرچ کرنے پڑ سکتے ہیں۔ دہلی، ممبئی اور بنگلورو جیسے بڑے شہروں کے لئے بھی ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: خشک سالی سے حالات خراب، سنگین بحران کا خدشہ
فلائٹ ٹکٹوں کی قیمتیں بے قابو
- دہلی سے حیدرآباد:۸؍ہزار۹۳۵؍ روپے سے بڑھ کر ۲۷؍ ہزار۸۹۵؍ روپے ہوگیا ہے
- دہلی سے احمد آباد:۶؍ ہزار۱۲۱؍ روپے سے بڑھ کر ۲۳؍ ہزار۴۱۳؍ روپے ہوگیا ہے
- ممبئی سے دہلی:۱۱؍ہزار۵۳۱؍ روپے سے بڑھ کر۶۰؍ ہزار۵۷۷؍ روپے ہوگیا ہے۔
- بنگلورو سے دہلی:۱۵؍ ہزار۹۰۱؍ روپے سے بڑھ کر ۴۰؍ ہزار ۵۰۶؍روپےہوگیا ہے۔
- دہلی سے کولکاتا:۱۱؍ہزار۶۶۹؍ روپے سے بڑھ کر ۷۸؍ ہزار۶۹۴؍روپےہوگیاہے
ہوائی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھنے کی کیا وجوہات ہیں؟
- تہواروں کے دوران بڑی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں جس سے ٹکٹوں کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔
- سستی ٹکٹیں جلد فروخت ہو جاتی ہیں جبکہ بعد میں مہنگی ٹکٹیں ہی رہ جاتی ہیں۔
- اس کے علاوہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے بھی ٹکٹیں مہنگی ہو ئی ہیں۔
- نشستوں کی دستیابی اور مانگ کے مطابق ٹکٹوں کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔