مارول اسٹوڈیوز نے سان ڈیاگو کامک کان ۲۰۲۶ء کے دوران اپنے مداحوں کے لیے بڑے اعلانات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہالی ووڈ اداکار ریان گوسلنگ اگلی فلم میں گھوسٹ رائیڈر (جانی بلیز) کا کردار ادا کریں گے۔
EPAPER
Updated: July 28, 2026, 7:01 PM IST | New York
مارول اسٹوڈیوز نے سان ڈیاگو کامک کان ۲۰۲۶ء کے دوران اپنے مداحوں کے لیے بڑے اعلانات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہالی ووڈ اداکار ریان گوسلنگ اگلی فلم میں گھوسٹ رائیڈر (جانی بلیز) کا کردار ادا کریں گے۔
مارول اسٹوڈیوز نے سان ڈیاگو کامک کان ۲۰۲۶ء کے دوران اپنے مداحوں کے لیے بڑے اعلانات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہالی ووڈ اداکار ریان گوسلنگ اگلی فلم میں ’’گھوسٹ رائیڈر‘‘ (جانی بلیز) کا کردار ادا کریں گے۔ اس کردار کو اس سے قبل نکولس کیج نے مشہور بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:دہلی ہائی کورٹ سے سلمان خان کو بڑی راحت، فلم ’’کالا ہرن ‘‘کے ٹیزر کو ہٹانے کا حکم
مارول اسٹوڈیوز کے سربراہ کیون فائگی نے اعلان کیا کہ ’’گھوسٹ رائیڈر‘‘ کی نئی سولو فلم کی ہدایت کاری شان لیوی کریں گے، جو اس سے قبل ’’ڈیڈ پُل والورین ‘‘ بھی ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔ ریان گوسلنگ نے ایک تقریب میں کہا کہ وہ طویل عرصے سے یہ کردار ادا کرنے کے خواہشمند تھے اور اب ان کا یہ خواب پورا ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھے:زین الدین زیدان فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
دوسری جانب، مارول نے ’’بلیک پینتھر ۳‘‘ کا بھی اعلان کیا، جس میں برطانوی اداکار ڈیوڈ جانسن نئے بلیک پینتھر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ وہ پرنس ٹی چالا دوم (Toussaint) کا کردار ادا کریں گے، جو آنجہانی ٹی چالا کے بیٹے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ایک بار پھر ریان کوگلر کریں گے، جبکہ لیٹیشیا رائٹ اور ونسٹن ڈیوک بھی اپنی سابقہ کرداروں میں واپس آئیں گے۔ مارول کے مطابق ’’ بلیک پینتھر ۳‘‘ دسمبر ۲۰۲۸ءمیں سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ ’’گھوسٹ رائیڈر‘‘ کی نئی فلم بھی ۲۰۲۸ء میں ریلیز کیے جانے کا منصوبہ ہے۔