• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ریس‘‘ فرنچائزی میں سیف علی خان کی واپسی، ’ریس ۴‘ میں مرکزی کردار

Updated: August 20, 2024, 7:08 PM IST | Mumbai

’’ریس‘‘ فرنچائزی کی دو فلموں ’’ریس‘‘ اور ’’ریس ۲‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سیف علی خان ’’ریس ۳‘‘ سے علاحدہ ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ فلم میں سلمان خان نظر آئے تھے۔ تاہم، اب ’’ریس ۴‘‘ میں سیف علی خان ایک مرتبہ پھر نظر آئیں گے البتہ اس فلم کے ہدایتکار عباس مستان نہیں ہوں گے۔

Saif Ali Khan Image: X
سیف علی خان۔ تصویر: ایکس

ریس فرنچائزی کے چوتھی فلم ’’ریس ۴‘‘ میں کاسٹنگ کرتے وقت فلمسازوں نے مداحوں اور شائقین کے ردعمل کی مناسبت سے فیصلہ کرتے ہوئے سلمان خان کی جگہ سیف علی خان کو دوبارہ شامل کیا ہے۔ فلم پروڈکشن کے قریبی ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ ’’سیف علی خان کچھ عرصے سے رمیش تورانی کے ساتھ ’’ریس ۴‘‘ کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور آخر کار یہ جوڑی فلم شروع کرنے کیلئے ایک حتمی معاہدے پر پہنچ گئی ہے۔ رمیش تورانی ۲۰۲۵ء کی پہلی سہ ماہی میں فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: دھرما پروڈکشن نے نکال دیا تھا، لگا کہ کریئر ختم: ابھیشیک بنرجی

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’ریس ۴؍ کے پلاٹ کے متعلق نہیں بتایا گیا ہے البتہ ٹیم اسکرین پلے پر کام کررہی ہے۔ سیف علی خان کے علاوہ ایک اہم اور مشہور جوڑی کو کاسٹ کیا جائے گا۔ یہی نہیں ہدایتکار کے طور پر بھی کسی نامور شخصیت کی خدمات لینے کی کوشش کی جاری ہے۔ چونکہ ’’ریس‘‘ فرنچائزی نے سیف علی خان کی زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اس لئے وہ ’’ریس ۴‘‘ کو بہترین بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔  تاہم، ہدایتکار کے طور پر عباس مستان نہیں شامل ہوں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: خیام نے امرائو جان کی غزلوں کے ذریعہ آشا بھوسلے کی شبیہ تبدیل کردی تھی

خیال رہے کہ سیف علی خان کی آخری فلم ’’آذی پروش‘‘ تھی جس میں وہ پربھاس اور کریتی سینن کے ساتھ نظر آئے تھے۔ فی الحال وہ ’’دیورا‘‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں جونیئر این ٹی آر اور جھانوی کپور مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم اس سال ۲۷؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK