Updated: July 04, 2026, 12:56 PM IST
| Mumbai
حال ہی میں ’کڑک‘کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یدھویر اہلاوت نےسیف علی خان کے ان کی عمر جان کر حیران ہونے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا، ’’ایک انٹرویو میں سیف سر سے فلم کے ان کے پسندیدہ منظر کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ انہوں نے میری تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہری پال کا کردار بہت اچھا ہے اور وہ مجھے ایک ۱۶؍سالہ لڑکا سمجھ کر پیش آتے تھے۔
سیف علی خان اوریدھویر اہلاوت۔ تصویر: آئی این این
سیف علی خان کی پولیس ڈراما فلم ’کرتویہ‘ کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردِعمل مل چکاہے۔ فلم میں سیف علی خان کے علاوہ اداکار یدھویر اہلاوت کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا تھا، جنہوں نے نوعمرہری پال کا کردار نبھایا ہے۔ ان کی شاندار اداکاری دیکھ کر بہت سے لوگ حیران ہیں کہ اسکرین پر ایک کم عمر لڑکے کا کردار ادا کرنے والے یدھویر کی اصل عمر ۳۳؍برس ہے۔ صرف ناظرین ہی نہیں بلکہ خود سیف علی خان بھی انہیں حقیقت میں کافی کم عمر سمجھتے تھے۔ حال ہی میں ’کڑک‘کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یدھویر اہلاوت نےسیف علی خان کے ان کی عمر جان کر حیران ہونے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا، ’’ایک انٹرویو میں سیف سر سے فلم کے ان کے پسندیدہ منظر کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ انہوں نے میری تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہری پال کا کردار بہت اچھا ہے اور وہ مجھے ایک ۱۶؍سالہ لڑکا سمجھ کر پیش آتے تھے۔ لیکن بعد میں ہدایت کار پلکت سرنےانہیں بتایا کہ میری اصل عمر ۳۳؍سال ہے، جس پر وہ حیران رہ گئے۔ اس انٹرویو کا کلپ بعد میں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’فلم کی شوٹنگ کے آغاز میں سبھی لوگ میرے ساتھ ایک چائلڈ آرٹسٹ کی طرح پیش آتے تھے۔ بعد میں پلکت سر نے سب کو بتایا کہ میری عمر ۳۳؍سال ہے۔ اس کےبعد سنجے مشرا سر اور دیگر فنکار میرے ساتھ ایک بالغ اداکار کی طرح برتاؤ کرنے لگے۔ ‘‘