Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سیارہ‘‘ نے ’’عاشقی ۲‘‘ کے عالمی آمدنی کا ریکارڈ توڑ دیا

Updated: July 22, 2025, 9:08 PM IST | Mumbai

’’سیارہ‘‘ نے ۲۰۱۳ء کی فلم ’’عاشقی ۲‘‘ کے عالمی آمدنی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ موہت سوری کی ہدایتکاری والی فلم نے عالمی باکس آفس پر ۱۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

موہت سوری کی فلم ’’سیارہ‘‘ نے ۲۰۱۳ء کی فلم ’’عاشقی ۲‘‘ کے عالمی آمدنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ موہت سوری کی ہدایتکاری والی فلم نے عالمی باکس آفس پر ۱۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔ موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’سیارہ‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ۱۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری موہت سوری نے انجام دی ہے جبکہ اہان پانڈے اور انیت پڈا نے اس میں اداکاری کی ہے۔ ’’سیارہ‘‘نے اپنے افتتاحی وی کینڈ کے بعد پیر کو ۲۴؍ کرڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم نے ہندوستان میں ۱۰۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ عالمی باکس آفس پر ’’سیارہ‘‘ کو ترجیح دی جارہی ہے۔ پیر کو بیرون ممالک میں فلم نے ۲۳؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر اس کا مجموعی کاروبار ۱۵۱؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ موہت سوری کی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ (۱۴۴؍ کروڑ روپے)اور اکشے کمار کی فلم ’’اسکائی فورس‘‘ (۱۴۶؍کروڑروپے) کا کاروبار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کافرسٹ لک پوسٹر جاری

’’سیارہ‘‘ نے ۲۰۱۳ء کی فلم ’’عاشقی ۲‘‘ کے عالمی کلیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’عاشقی ۲‘‘ اپنی ریلیز کے بعد اپنے وقت کی سب سے کامیاب رومینٹک فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔ اس فلم کے نغمے جیسے ’’تم ہی ہو‘‘ اور ’’سن رہا ہے‘‘ کافی مشہور ہوئے تھے۔ ۱۵؍ کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم نے عالمی باکس آفس پر ۱۱۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK