کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے مشہور شو ’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈٹوئنکل‘‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔شو کے ریلیز کی تاریخ کااعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 22, 2025, 6:02 PM IST | Mumbai
کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے مشہور شو ’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈٹوئنکل‘‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔شو کے ریلیز کی تاریخ کااعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔
کرن جوہر کے مشہور شو ’’کافی وتھ کرن‘‘ کی شہرت کے درمیان کاجول اور ٹوینکل کھنہ اپنے او ٹی ٹی شو ’’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کو بلائیں گے۔ شو کا پہلا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کو پردے کے پیچھے دکھایا گیا ہے۔ شو کا فرسٹ لک پوسٹرشیئر کرتے ہوئے پرائم ویڈیو نے لکھا ہے کہ ’’انہیں چائے مل گئی ہے اور پرائم پر ٹو مچ کو دیکھنا نہ بھولیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’اوتار: ایش اینڈ فائر‘ کا پہلا ٹیزر ’فنٹاسٹک فور‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا
کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے نئے چیٹ شو کے بارے میں
نئے چیٹ شو کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے نکھیل مدہوک، جو پرائم ویڈیو کے ہدایتکار اور ہیڈآف اوریجنلز ہیں، نے کہاکہ ’’ہمیں ’’ تو مچ وتھ کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے۔ یہ اپنے طرز کا پہلا چیٹ شوہے جس کی میزبانی ہندوستانی سنیماکی بہترین آوازیں کریں گے جو اپنی موجودگی سے اس شعبے کو تبدیل کرنے کیلئے تیارہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’سیارہ‘ ، کارتک آرین اور سری لیلا کی فلم ’’ عاشقی ۳‘‘ کی ریلیز ملتوی
شو میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست
تاہم، اب تک شومیں شرکت کرنےو الے کسی بھی افراد کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن قبل ازیں یہ تصدیق کی گئی تھی کہ ۸؍ ایپی سوڈ پر مبنی اس شو میں ہندی سنیماکے بڑے اداکار شرکت کریں گے جن میں شاہ رخ خان، عامر خان، کاجول کے شوہر اجے دیوگن اورٹوئنکل کھنہ کے شوہر اکشے کمار بھی شامل ہے۔ یہ شو کب سے ریلیز کیا جائے گا اس کا بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔