ابھیشیک بچن، سیامی کھیر اور شبانہ اعظمی کی اداکاری والی آر بالکی کی اگلی فلم ’گھومر ‘کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 25, 2022, 12:45 PM IST | Agency | Mumbai
ابھیشیک بچن، سیامی کھیر اور شبانہ اعظمی کی اداکاری والی آر بالکی کی اگلی فلم ’گھومر ‘کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔
ابھیشیک بچن، سیامی کھیر اور شبانہ اعظمی کی اداکاری والی آر بالکی کی اگلی فلم ’گھومر ‘کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔ سیامی جو پہلے ابھیشیک بچن کے ساتھ ’بریتھ: انٹو دی شیڈو‘ میں کام کر چکی ہیں، ایک بار پھر اسکرین شیئر کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق کھیر جو کہ کھیلوں کی شوقین ہیں فلم میں کرکٹر کا کردار ادا کریں گی اور ابھیشیک بچن ان کے کوچ کا کردار ادا کرتے ہوئےنظر آئیں گے۔ سیامی نے اسکول کی سطح پر مہاراشٹر کیلئے کرکٹ کھیلا ہے۔ اداکارہ نے قومی ٹیم کے انتخاب میں بھی جگہ بنائی لیکن انہوں نے اس کے بجائے بیڈمنٹن اسٹیٹ چمپئن شپ کا انتخاب کیا۔ اس کے علاوہ سیامی کھیر طاہرہ کشیپ کی آنے والی فلم ’شرما جی کی بیٹی ‘اور اشونی ایّر تیواری کی ’فاڈو ‘کا بھی حصہ ہیں۔ وہ آنند دیوراکونڈا کے مقابل ’بریتھ: انٹو دی شیڈو اینڈ ہائی وے ‘میں بھی نظر آئیں گی۔ سیامی کھیر نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں کرکٹر کا کردار ادا کررہی ہوں۔ میں نے ریاستی سطح پر کرکٹ کھیلا ہے اور مجھے یہ اداکرنے میں بہت مزہ آئے گا۔ فلم میں کئی سینئرس ہیں جن کے ساتھ کام کرکے بہت تجربہ حاصل ہونے والا ہے۔