پرتیک ببر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ اسمیتا پاٹل کی موت کے بعد شبانہ اعظمی اورجاوید اختر انہیں گود لینا چاہتے تھے۔یاد رہے کہ اسمیتا پاٹل کی موت کے بعد پرتیک ببر کے نانا نانی نے ان کی پرورش کی تھی۔
EPAPER
Updated: May 12, 2025, 8:42 PM IST | Mumbai
پرتیک ببر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ اسمیتا پاٹل کی موت کے بعد شبانہ اعظمی اورجاوید اختر انہیں گود لینا چاہتے تھے۔یاد رہے کہ اسمیتا پاٹل کی موت کے بعد پرتیک ببر کے نانا نانی نے ان کی پرورش کی تھی۔
پرتیک ببر اسمیتا پاٹل اور راج ببر کے بیٹے ہیں۔ راج ببرکا جب اسمیتا پاٹل سے معشوقہ تھا اس وقت وہ شادی شدہ تھے۔ تاہم، انہوں نے سمیتا پاٹل سے شادی کرنے کیلئے اپنی پہلی بیوی نادیہ کو چھوڑ دیا تھا۔ ۱۹۸۶ء میں اپنے بیٹےپرتیک کی پیدائش کے دوران اسمیتاپاٹل کی موت ہوگئی تھی۔
ان کی موت کے بعد ان کے والدین نے پرتیک ببر کی پرورش کی تھی ۔ تاہم، حال ہی میں پرتیک ببر نے یہ بتایا ہے کہ ’’شبانہ اعظمی اور جاوید اختر انہیں (پرتیک ببر) گود لینے کے خواہشمند تھے۔‘‘ پرتیک ببر نے زوم پر بتایا کہ ’’میری والدہ کے انتقال کے بعد شبانہ اعظمیٰ اور جاوید اختر مجھے گودلینے کے خواہشمند تھے۔ یہ تھوڑا مشکل تھا۔ ہوسکتاتھا کہ میں فرحان کا بھائی ہوتا۔ مجھے ہمیشہ اپنے بارے میں نئی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ اور کیا ہے بتاؤ۔ یہ حیران کن ہے۔ یہ ہوتا تو میں پتہ نہیں کیسی زندگی جی رہا ہوتا۔‘‘
پرتیک ببر کی والدہ اسمیتا پاٹل۔ تصویر: آئی این این
پرتیک ببر نے مزید کہا کہ ’’ میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بہت سی باتیں سنی ہیں۔ میرے بچپن میں کسی نے میری تحویل کیلئے عدالت میں لڑائی بھی لڑی تھی۔ میں بہت چھوٹا تھا، صرف روتا تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرےساتھ کیا ہورہا ہے۔ لوگ مجھے گود لینا چاہتے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’بارڈر ۲‘‘ میں ورون دھون، میجر ہوشیار سنگھ دہیا کا کردار ادا کریں گے
انہوں نے کہا کہ ’’میری والدہ کے خاندان والوں نے ہمیشہ میرے ساتھ ہمدردی کی ہے۔ میری والدہ کو جتنی محبت اور انڈسٹری میں انہیں جتنی شہرت ملی میں اس کیلئے شکرگزار ہوں۔ شبانہ جی اور جاوید صاحب ان میں سے ایک ہیں۔ امیت جی (امیتابھ بچن) بھی ہمیشہ ہمدرد اور معاون رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان (اسمیتا پاٹل) کے وقت کے تمام لوگ (جن کے ساتھ انہوں نے اسکرین شیئر کی تھی ) نصیر صاحب (نصیر الدین شاہ)، رتن (پاریکھ شاہ)جی اور مرحوم شیام بینگال بھی اتنے ہی ہمدرد اور معاون ہیں۔ حال ہی میں مجھے اپنے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ’’مرچ مسالہ‘‘ (۱۹۸۷ء)کے سیٹ پر میری پیدائش ہوئی تھی۔‘‘