Updated: May 12, 2025, 6:42 PM IST
| Mumbai
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن ( ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای) کی جانب سے فروری اور مارچ ۲۰۲۵ ء کے درمیان منعقد کئےگئے دسویں جماعت( سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ ،(ایس ایس سی) کے امتحانات کے نتائج منگل،۱۳؍مئی ،دوپہر ایک بجے آن لائن جاری کئے جائیں گے۔
ریاستی ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ طلبہ ہال ٹکٹ پر درج کردہ اپنے سیٹ نمبر اور والدہ کے نام کی مدد سے ۳؍ سرکاری اور دیگر غیر سرکاری ویب سائٹ پر اپنے نتائج دیکھ سکیں گے اور ان ویب سائٹ سے رزلٹ کا پرنٹ آؤٹ بھی حاصل سکیں گے ۔ حکومت کے ’ڈی جی لاکر ‘ موبائل ایپ پر بھی ایس ایس سی رزلٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دی جارہی ہے۔
نتائج کا اعلان ہونے کے بعد، طلبہ دوپہر ایک بجے سے اپنے نتائج درج ذیل سرکاری ویب سائٹ: