سیامی کھیر اس وقت اشونی ایّر تیواری کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ ’فاڑو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس ہدایتکار کی دنیا میں شامل ہونے کیلئے پُر جوش ہیں۔
EPAPER
Updated: January 29, 2022, 12:02 PM IST | Agency | Mumbai
سیامی کھیر اس وقت اشونی ایّر تیواری کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ ’فاڑو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس ہدایتکار کی دنیا میں شامل ہونے کیلئے پُر جوش ہیں۔
سیامی کھیر اس وقت اشونی ایّر تیواری کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ ’فاڑو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس ہدایتکار کی دنیا میں شامل ہونے کیلئے پُر جوش ہیں۔ سیامی نے اشونی ایّر کی تعریف کرتے ہوئے کہا’’کہتے ہیں کہ جو بھی ہوتا ہے، وہ اچھے کیلئے ہوتاہے۔ میں اشونی کے ساتھ کام کرکے کچھ ایسا ہی محسو س کررہی ہوں۔ اشونی کے ساتھ کام کرنا میرے کام کی فہرست میں شامل تھا۔ انہوں نے نیل بٹا سناٹا، بریلی کی برفی اور پنگا جیسی اچھی فلمیں بنائیں۔ مجھے یقین ہے کہ میں محفوظ ہاتھوں میں ہوں۔‘‘ اشونی ایّر کے ساتھ شیڈول مکمل کرنے کے بعد اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، سیامی کہتی ہیں ’’ایّر کے ساتھ کام کرنا وہ سب کچھ ہے جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔ اشونی ایّرکے پروجیکٹس میں ہمیشہ خواتین کیلئے مضبوط کردار ہوتے ہیں۔ میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے منجی کا کردار ادا کرنے کی ذمہ داری دی۔ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی بہت توجہ دیتی ہیں۔ سیٹ پر ان کا میوزک بجانا کافی دلچسپ چیز ہے اور میں ان کے ساتھ کام کرکے بہت خوش ہوں۔