Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ سردار کے حلیے میں نظر آئے

Updated: January 22, 2021, 10:39 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکے دبنگ اسٹار سلمان خان نےاپنے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ سردار کے لک میں فوٹو شیئر کی ہے۔سلمان خان سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاور اور ویڈیوزشیئرکرتےہیں۔ ان کے مداح انہیں بہت پسندکرتےہیں۔اب ایک بار پھر سلمان نےاپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ سلمان کی یہ تصویر ان کےباڈی گارڈ شیرا کے ساتھ ہے۔

Salman Khan And Shera.Picture :INN
سلمان خان اور شیرا ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈکے دبنگ اسٹار سلمان خان نےاپنے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ سردار کے لک میں فوٹو شیئر کی ہے۔سلمان خان سوشل میڈیا پر اکثر  اپنی تصاور اور ویڈیوزشیئرکرتےہیں۔ ان کے مداح انہیں بہت پسندکرتےہیں۔اب ایک بار پھر سلمان نےاپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ سلمان کی یہ تصویر ان کےباڈی گارڈ شیرا کے ساتھ ہے۔ سلمان نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں وہ اور شیرا سردار کے لک  میںنظر آرہے ہیں۔ دونوں پگڑی پہنے ہوئے دکھائی دے رہےہیں اور سلمان نے شیرا کے کندھے پر ہاتھ رکھاہواہے۔ فوٹو میں سلمان کی داڑھی بڑھی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ سلمان نےاس کےعنوان میں صرف  ’لائلیٹی‘لکھاہے۔اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ  سلمان کیلئےشیراکتنے زیادہ وفادار ہیں۔سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’انتم‘ میں ایک سردارکےلک میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کا ٹیزر حال ہی میں ریلیزہواتھا۔ فلم کے مرکزی کردار میں سلمان کے بہنوئی آیوش شرما ہیں۔

سلمان خان ٹائیگر۳؍ کی شوٹنگ مارچ ۲۰۲۱ء سے شروع کریں گے
 بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ٹائیگر۳؍کی شوٹنگ مارچ۲۰۲۱ءسےشروع کر سکتےہیں۔سلمان خان جلدہی آیوش شرما اسٹارر فلم ’انتم۔ دی فائنل تروتھ‘کی شوٹنگ فروری تک مکمل کرلیںگے  جسےمہیش مانجریکر بنا رہے ہیں۔ فلم ’انتم۔ دی فائنل تروتھ‘  کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سلمان خان ’ٹائیگر۳؍‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ یش راج بینر تلے بن رہی ’ٹائیگر۳؍‘ فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی اور عمدہ  تھریلر فلم ہوگی۔بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے’ٹائیگر۳‘  بنانے والوں کو اچھی خاصی تاریخیں دی ہیں جس سے ’ٹائیگر۳؍‘ کا شوٹ منصوبہ کے مطابق ہوسکے۔ یش راج بینرمارچ سے ستمبر تک ’ٹائیگر۳؍‘ کی شوٹنگ کرے گا۔یش راج کے مالک آدتیہ چوپڑا چاہتے ہیں کہ ’ٹائیگر۳؍‘کوبین الاقوامی فلموں کی طرح شوٹ کیا جائے۔ اس فلم میںسلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف کا اہم کردار ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK