Inquilab Logo

سلمان خان کی ممتا بنرجی سے ملاقات

Updated: May 15, 2023, 3:01 PM IST | Kolkata

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سنیچر کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سنیچر کو  مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ان کی  رہائش گاہ پر  ملاقات کی۔ سلمان خان تقریباً ساڑھے۴؍بجے وزیر  اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ اس دوران مداحوں کی بڑی تعداد سپر اسٹار دبنگ خان کی ایک جھلک پانے کے لئے سڑکوں پر جمع ہوگئی تھی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے فلموںسے لے کر آرٹ، سماجی اور لوگوں کی   ترقی  سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔
 ممتا بنرجی نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا’’میں آج اپنی رہائش گاہ پر مشہور فلمی اداکار سلمان خان سے مل کر بہت خوش ہوں۔ ہم نے  فلمی دنیا سے لے کر آرٹ، معاشرے اور لوگوں کی ترقی تک کے مختلف موضوعات پر بامعنی گفتگو کی۔ مصروف شیڈول کے درمیان یہاں آنے پر میں سلمان خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ وہ بہتر صحت کے ساتھ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے رہیں۔ میں ان کے مستقبل کے لئے  اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK