Updated: October 03, 2023, 5:58 PM IST
| Mumbai
سلمان خان نے بالی ووڈ میں ۳۵؍ سال مکمل ہونے کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں گزارے ہر منٹ سے محبت ہے اور ٹائیگر ۳؍ کی ریلیز اس اہم سنگ میل کے جشن کو منانے کا بہترین موقع ہے۔ خیال رہے کہ سلمان خان نے ۱۹۸۸ء میں فلم ’ بیوی ہو تو ایسی‘ سے اپنا کریئر شروع کیا تھا۔ امسال انہوں نے فلم انڈسٹری میں ۳۵؍ سال مکمل کر لئے ہیں۔
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این
سلمان خان کو بالی ووڈ میں منفرد مقام حاصل ہے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دی ہیں جن میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ شامل ہے ۔ خیال رہے کہ ان کی فلم ٹائیگر ۳؍ بھی ریلیز ہونے والی ہے جس کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے ۳۵؍ سال مکمل ہونے پر گفتگو کی۔ یاد رہے کہ انہوں نے ۱۹۸۸ء میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ حال ہی میں فلم انڈسٹری میں انہوں نے ۳۵؍سال مکمل کئے ہیں۔
انہوں نے اپنے کرئیر کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وہ مداح جو ان کے کرئیر کے آغاز سے انہیں پسند کر رہے ہیں نے، انہیں سوشل میڈیا پر احساس دلایا ہے کہ انہوں نے سنیما میں ۳۵؍ سال مکمل کر لئے ہیں۔ یہ ان کی زندگی کا خاص لمحہ ہے جو محبت اور خوشی سے بھرپور ہےاور ان چیزوں کا بھی درد ہے جو منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئیں لیکن انہیں فلم انڈسٹری کے سفرمیں گزارے اپنے ہر منٹ سے محبت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس اہم سنگ میل کا جشن ٹائیگر ۳؍ کی ریلیز کے ساتھ منائیں گے اور انہیں امید ہے کہ ٹائیگر ۳؍ مکمل تحفہ ہے جس کا ان کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹائیگر۳؍ کے تعلق سے کہا کہ انہیں بڑے پیمانے پر ایکشن فلمیں کرنا پسند ہے اور ٹائیگر ۳؍ ویسی ہی فلم ہے۔ خیال رہے کہ کچھ ہی دن پہلے ٹائیگر ۳؍کا ٹریلر جاری ہوا ہے۔ فلم میں کترینہ کیف مرکزی کردار ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض منیش شرما نے انجام دیئے ہیں جبکہ آدتیہ چوپڑا نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم دیوالی کے موقع پر۱۰؍ نومبر کو ریلیز ہو گی۔