Inquilab Logo

سلمان خان فلم ’انتم‘ میں پولیس آفیسر کا کردار نبھانے میں کافی نروس تھے

Updated: November 30, 2021, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے کے لئے کافی نروس تھے۔

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان فلم انتم کے پروموشن کے دوران دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے کے لئے کافی نروس تھے۔ اداکارسلمان خان اور آیوش شرما کی فلم `’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ریلیز ہو گئی ہے۔ مہیش مانجریکر کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سلمان اور آیوش بالکل مختلف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ فلم ’انتم‘ میں پولیس افسر کا کردار ادا کرتے ہوئے کافی نروس تھے۔ سلمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے  پولیس والوں کے  پہلے جو کردار ادا کیے تھے وہ بہت مختلف تھے اور `انتم  کا کردار بالکل علاحدہ تھا۔ یہ کردار چھوٹا ہے لیکن کافی مضبوط ہے۔ سلمان نے کہا ’’میں دل میں جانتا تھا کہ مجھے اس کردار میں کیسے کام کرنا ہے۔ میں اسے بالکل اسی طرح نبھانا چاہتا تھا جیسا کہ مجھے بتایا گیا تھا۔ مہیش کے دل میں بھی اس کردار کے لئے اپنی سوچ تھی۔ لیکن جب میں نے اسے نبھانا شروع کیا تومجھے بہت ڈر لگا کہ یار میں یہ نہیں کر پا رہا ہوں۔ جب میں نے آیوش کو اپنا کردار ادا کرتے دیکھا تو مجھے یقین آیا کہ میں بھی اپنا کردار نبھا سکتا ہوں۔ آیوش کا کردار پاورفل ہے لیکن اس میں غصہ بہت ہے۔ میرا کردار مسکراتا ہے۔ مجھے یہ کردار نبھانے میں بہت لطف آیا۔‘‘قابل ذکر بات یہ ہے کہ `انتم مراٹھی فلم `ملشی پیٹرن  کا ہندی ریمیک ہے۔ یہ فلم `سلمان خان فلمز نے پیش کی ہے اور اسے سلمیٰ خان نے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK