Inquilab Logo

سلمان خان ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘کا سیکوئل بنائیں گے

Updated: May 13, 2021, 12:27 PM IST | Agency | Mumbai

فلم کی ریلیز سے قبل ہی سیکوئل کا اعلان،کہا:اگر شائقین کو فلم پسند آئی تو اس کا دوسرا حصہ بھی بناسکتے ہیں

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان۔تصویر :آئی این این

بالی  ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کاکہناہے کہ اگر لوگوں کو ان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘پسند آتی ہے تو وہ اس فلم کا سیکوئل بناسکتے ہیں۔ پربھودیوا کی ہدایت کاری میں بنی سلمان خان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ ۱۳؍مئی کو ریلیز ہونےجارہی ہے۔سلمان ان دنوں ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اگر شائقین کو’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈبھائی‘پسند آتی ہے تو وہ اس کا سیکوئل ضرور بنائیں گے۔ سلمان خان نےکہاکہ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘کا سیکوئل نہیں ہے۔ اس فلم میںصرف کردارکا نام ’رادھے‘  رکھا گیاہےجو کیرالہ کاہےاور ایک پولیس اہلکارہے۔فلم میں کمٹمنٹ والاڈائیلاگ  ضرور ہے ، لیکن وہ بھی ایک مختلف انداز میں ہے۔ فلم ’وانٹیڈ‘میں میراپولیس والا ہونا اور ونود کھنہ کا میرے والد  ہوناسسپنس تھا۔ ’رادھے‘ وانٹیڈ نہیں ہے۔ رادھے میںکوئی سسپنس نہیں ہے۔یہ فلم تفریح آموز، بہترین موسیقی ، زبردست ایکشن اورشاندارپلاٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے۔
 واضح ر ہے کہ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘  میںسلمان خان کے ساتھ دیشا پٹانی، رندیپ ہوڈا اور جیکی شراف کے بھی اہم کردار ہیں۔ فلم کو سلمان خان فلمز نےزی اسٹوڈیوز کےساتھ مل کرپیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK