Inquilab Logo

سلمان خان کی بھانجی نے بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا

Updated: November 25, 2022, 12:11 PM IST | Agency | Mumbai

اداکار سلمان خان کی بھانجی علیزے  اگنی ہوتری بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

Alizeh Agnihotri.Picture:INN
علیزے اگنی ہوتری۔ تصویر :آئی این این

اداکار سلمان خان کی بھانجی علیزے  اگنی ہوتری بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔علیزے اگنی ہوتری ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سومندرا پدھی کی فلم سے فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کی شروعات کریں گی۔ایوارڈ یافتہ نامور ہدایتکار کی فلم کے ذریعے  وہ شاندا رآغاز کرنے والی ہیں۔ فلم کے نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ علیزے  اگنی ہوتری نے پہلی فلم کی شوٹنگ  شروع کر دی ہے۔ علیزے کی فلم اگلے سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ علیزے اگنی ہوتری سلمان خان کی بہن الویرا خان اور ۹۰ء کی دہائی کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK