Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کو ثالثی کی پیش کش کی

Updated: May 09, 2025, 11:54 AM IST | Agency | Washington

امریکی صدر نے کہا کہ دونوں میرے دوست ہیں، میں دونوں کو اچھے سے جانتا ہوں، ان کی مدد کیلئے تیار ہوں۔

US President Donald Trump. Photo: INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان اورہندوستان کے درمیان امن کے قیام میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک کو ثالثی کی ضرورت ہو تو وہ تیار ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر تحمل سے کام لیں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے روکیں۔ 
  امریکی صدرنے کہا پاک فضائیہ نے اگر ہندوستانی طیارے گرائے ہیں تو انڈین ایئرفورس کا بھاری نقصان ہے۔ وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میرا مؤقف یہ ہے کہ میں دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہوں۔ میں دونوں کو اچھی طرح جانتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ خود معاملے کو سلجھائیں، یہ صورت حال واقعی بہت خطرناک ہے۔ 
 ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان اور ایک دوسرے کو جواب دے رہے ہیں، اور امید ہے کہ اب وہ رک جائیں گے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ میری مدد کی ضرورت پڑی تو اس کیلئے میں موجود ہوں۔ یاد رہے کہ ہندوستان نے آپریشن سیندور کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK