• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان خان کی بہن ارپیتا نے باندرہ میں واقع اپنا گھر فروخت کردیا

Updated: October 21, 2024, 3:13 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی بہن ارپیتا اور ان کے شوہر آیوش شرما نے ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنا گھر بیچ دیا ہے۔ انہوں نے یہ گھر ۲۲؍کروڑ روپے میں فروخت کیاہے۔

Arpita with her brother Salman Khan. Photo: INN.
ارپیتا اپنے بھائی سلمان خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

سلمان خان کی بہن ارپیتا اور ان کے شوہر آیوش شرما نے ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنا گھر بیچ دیا ہے۔ انہوں نے یہ گھر ۲۲؍کروڑ روپے میں فروخت کیاہے۔ اب یہ دونوں ورلی میں ایک اور لگژری گھر میں شفٹ ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سلمان نےان کی شادی کی تاریخ کے اعلان سےقبل ارپیتا کو باندرہ میں یہ گھرتحفےمیں دیا تھا۔ یہ سلمان کے گھر، گلیکسی اپارٹمنٹ سے صرف پانچ منٹ کی دوری پر تھا۔ رپورٹس کے مطابق ارپیتا کے پاس ایک اور اپارٹمنٹ ہے، جو ممبئی کے کھار میں واقع ہے۔ اپارٹمنٹ فلائنگ کارپٹ بلڈنگ کی ۱۲؍ویں منزل پر ہے۔ یہ اپارٹمنٹ ۱۷۵۰؍مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں ۴؍ پارکنگ ایریاز ہیں۔ ارپیتا خان نےاداکار آیوش شرما سے۲۰۱۴ء میں  شادی کی۔ شادی کے بعد دونوں بیٹے آہل اور بیٹی آیت کے والدین بن گئے۔ کچھ عرصہ قبل آیوش نے ایک انٹرویو میں اپنی اور ارپیتا کی محبت کی کہانی بتائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب وہ۲۴؍سال کے تھے تو انہوں نے اپنے والدین کو ارپیتا کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ اس سےشادی کرنا چاہتےہیں۔ جب انہوں نے شادی کی بات کی تو ان کے والد پریشان ہو گئے کیونکہ اس وقت تک ان کی پہلی فلم بھی ریلیز نہیں ہوئی تھی اور وہ کچھ کما بھی نہیں پا رہے تھے۔ آیوش نے بتایاتھا، ’’پاپانےکہا کہ تم کام نہیں کر رہے، کچھ کما بھی نہیں رہے، اس کے باوجود تم اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہو جو اتنے بڑے گھرانے سے ہے۔ تم اس کے اخراجات کیسے برداشت کرو گے؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK