Updated: September 28, 2026, 4:06 PM IST
| Mumbai
معروف کامیڈین سمے رائنا ایک بار پھر اپنی بے باک اور برجستہ کامیڈی کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ان کے کامیڈی شو’’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘‘ کے تازہ ممبرز اونلی بونس ایپی سوڈ میں بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ مہمان کے طور پر شریک ہوئے، جہاں سمے رائنا نے ان کی فلم’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا طنزیہ جملہ کسا کہ آیوشمان سمیت وہاں موجود افراد بھی ہنس پڑے۔
آیوشمان کھرانہ اور سمے رائنا۔ تصویر:آئی این این
معروف کامیڈین سمے رائنا ایک بار پھر اپنی بے باک اور برجستہ کامیڈی کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ان کے کامیڈی شوانڈیا گاٹ لیٹنٹ کے تازہ ممبرز اونلی بونس ایپی سوڈ میں بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ مہمان کے طور پر شریک ہوئے، جہاں سمے رائنا نے ان کی فلم’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا طنزیہ جملہ کسا کہ آیوشمان سمیت وہاں موجود افراد بھی ہنس پڑے۔
یہ بھی پڑھئے:سچن سیواچ باہر، پروین ہڈا اور انکش نے تمغے پکے کیے
رپورٹ کے مطابق یہ ’’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘‘کا چوتھا ممبرز اونلی بونس ایپی سوڈ ہے، جس میں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ مینٹلِسٹ سہانی شاہ ، کامیڈین آدتیہ کلشریشٹھ عرف کلو اور کامیڈین رجت سود بھی موجود تھے۔ تقریباً ۳۴؍ منٹ۱۳؍ سیکنڈ دورانیے کے اس خصوصی ایپی سوڈ کو فی الحال یوٹیوب ممبرز کے لیے دستیاب کیا گیا ہے۔ ایپی سوڈ کے دوران گفتگو جب آیوشمان کھرانہ کی فلم ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ کی طرف پہنچی تو سمے رائنا نے فلم کے عنوان میں موجود ’وہ دو‘ کو اپنے انداز میں مزاح کا حصہ بنا دیا۔ سمے نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی آیوشمان کی یہ فلم دیکھی تھی، لیکن فلم کے عنوان ’وہ دو‘ سے مراد ان کے ساتھ فلم دیکھنے جانے والے دو افراد تھے۔ اس کے بعد انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ان دونوں کو بھی ری فنڈ ہی چاہیے ۔
سمے رائنا کے اس جملے پر آیوشمان کھرانہ اور اسٹوڈیو میں موجود دیگر افراد ہنس پڑے۔ یہ تبصرہ فلم کے ٹائٹل کے ساتھ لفظوں کا کھیل تھا اور اسے پروگرام کے مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا۔ پروگرام کے دوران سمے رائنا نے آیوشمان کھرانہ کے بھائی اور اداکار اپارشکتی کھرانہ کا بھی ذکر کیا۔ سمے نے اپارشکتی کے بارے میں مثبت انداز میں کہا کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں، جس پر ایک بار پھر محفل میں ہنسی کا ماحول بن گیا۔
یہ بھی پڑھئے:کافی ود کرن سیزن ۹؍: عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلی بار شاہین بھٹ بھی نظر آئیں گی
آیوشمان کھرانہ ان دنوں اپنی آئندہ فلموں کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں۔ ان کی فلم ’’اُڑتا تیر‘‘ میں وہ سارہ علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں راہل بوس، رام کپور، سہیل نیئر، گلشن گروور، مکل دیو، رگھوبیر یادو، برجندر کالا، سندیپ آنند، سپریا پلگاؤںکر اور اسمتا تمبے بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کرن جوہر، اپوروا مہتا، گنیت مونگا کپور، اچن جین اور آدتیہ پونہ والا کی پروڈیوس کردہ’’اُڑتا تیر‘‘۹؍اکتوبر ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ آیوشمان کی دوسری آنے والی فلم’’یہ پریم مول لیا‘‘ ہے، جس کی ہدایت کاری سورج بڑجاتیا کررہے ہیں اور اس میں وہ شروری کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز ۲۷؍ نومبر ۲۰۲۷ء مقرر ہے۔