Updated: January 17, 2026, 9:12 PM IST
| Mumbai
ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی منتظر فلم ’’اسپرٹ‘‘، جس میں پربھاس اورترپتی ڈمری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، کا ریلیز ڈیٹ باضابطہ طور پر ۵؍ مارچ ۲۰۲۷ء قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعلان سوشل میڈیا اور آفیشل پوسٹر کے ذریعے کیا گیا، جس نے فلمی شائقین میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔
بالی ووڈ اور پین انڈیا سنیما کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں شمار ہونے والی ’’اسپرٹ‘‘ کا انتظار اب ختم ہو گیا ہے، کیونکہ فلم کے منتظمین نے باضابطہ ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ۵؍ مارچ ۲۰۲۷ء کو دنیا بھر کے تھیٹرز میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس کا اعلان سوشل میڈیا پر آفیشل پوسٹر شیئر کرکے کیا گیا۔ ’’اسپرٹ‘‘ میں بالی ووڈ اور ساؤتھ کے اسٹار پربھاس کو مرکزی کردار میں دیکھا جائے گا، جن کے ساتھ ترپتی ڈمری نے مرکزی اداکارہ کا رول قبول کیا ہے۔ سندیپ اور ترپتی کی جوڑی کو پہلے ’’اینیمل‘‘ میں کامیابی مل چکی ہے، اور اسی تعلقات نے فلم کی مقبولیت کو پہلے سے ہی عوام میں بلند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: فلم ’اکیس‘ میں دھرمیندر کی کاسٹنگ پر سوال، مگر کردار نے سب کو خاموش کر دیا
فلم کا پہلا پوسٹر نئے سال کی رات یکم جنوری ۲۰۲۶ء کو جاری کیا گیا تھا، جس میں زخموں سے چور پربھاس کی ایک شدت انگیز تصویر دکھائی گئی، جب ک ترپتی ڈمری اسے سگریٹ جلانے میں مدد کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس طرز نے فلم کے موضوع کو بے حد گہرا اور زوردار محسوس کروایا، جو کہ وانگا کے فلمی انداز ’’اینیمل‘‘ کی یاد دلاتا ہے۔ ’’اسپرٹ‘‘ کے بارے میں کہانی اور دیگر تفصیلات اب تک راز میں رکھی گئی ہیں، تاہم اطلاعات کے مطابق یہ فلم ایک ایکسشن تھرلر اور انٹیسیٹی سے بھرپور سنیما پیش کرے گی، جیسا کہ وانگا کی سابقہ فلموں میں دیکھا گیا ہے۔ فلم میں پربھاس ایک سخت کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو اپنے اندرونی تصادم اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’مردانی‘‘ فرنچائز ہندوستانی پولیس فورس کو میرا سلام ہے: رانی مکھرجی
فلم کا پروڈکشن ٹی سیریز اور بھدرکالی پکچرز کے زیرِ اہتمام ہو رہا ہے، اور اس میں پربھا س،ترپتی ڈمری، پرکاش راج، وویک اوبیرائے جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔ یہ پہلی بار ہے جب پربھاس اور سندیپ ریڈی وانگا مل کر ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جس نے شائقین کے درمیان بڑی امیدیں جگا دی ہیں۔ یہ ریلیز تاریخ طویل انتظار کے بعد منظرِ عام پر آئی ہے، کیونکہ فلم کے وعدہ کردہ ریلیز ونڈو کے بارے میں کئی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں۔ اب جبکہ ۵؍ مارچ ۲۰۲۷ء کی تاریخ فائنل ہو چکی ہے، فلمی مداح اپنے پسندیدہ اسٹار پربھاس کی ریٹرن اور وانگا کے منفرد ڈائریکشن اسٹائل کا تجربہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔