Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایرانی پاسداران انقلاب کا آنے والے دنوں میں حملے مزید شدید اور وسیع کرنے کا اعلان

Updated: March 05, 2026, 3:01 PM IST | Tehran

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں حملوں کو مزید شدید اور وسیع کیا جائے گا۔ امریکہ اور صیہونی حکومت اندھی ہوچکی ہے۔

Iran War.Photo:PTI
ایران جنگ۔ تصویر:پی ٹی آئی

ایرانی پاسداران انقلاب کا آنے والے دنوں میں حملے مزید شدید اور وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔  تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں حملوں کو مزید شدید اور وسیع کیا جائے گا۔ امریکہ اور صیہونی حکومت اندھی ہوچکی ہے۔ 
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ’’وعدہ صادق‘‘ آپریشن کی سترہویں لہر میں امریکی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بن گورین ہوائی اڈہ اورصہیونی حکومت کی وزارتِ جنگ کو ہدف بنایا گیا۔  ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران سات سے زائد جدید رڈار نظام تباہ کر دیے گئے، جس کے بعد امریکہ اورصہیونی حکومت کی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ 
ترجمان نے مزید کہا کہ اریڈاروں کی تباہی سے امریکہ،غاصب صہیونی حکومت کی آنکھیں بندہو گئی ہیں۔  گذشتہ روز ایرانی کمانڈرانچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے سرکاری ٹی وی پربات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آبنائے ہرمز بند ہے۔  انہوں نے خبردار کیا اس علاقہ میں نہ آئیں ورنہ سخت ردعمل کاسامنا کریں گے، مریکی اس خطے کے تیل کے پیاسے ہیں۔ ایران ان کی پائپ لائنوں پرحملہ کرے گا اور اس علاقے سے تیل برآمد نہیں ہونے دے گا۔
 دوسری طرف ا یران کی امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی انیسویں لہر کی تیاری جاری ہے ، میزائل اور ڈرونز پرمشتمل مشترکہ کارروائی ہوگی۔  تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔  ترجمان پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی میزائلوں اور ڈرونز پر مشتمل ایک مشترکہ مشن ہو گا جس کا مقصد دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹائیگر شروف کی نئی شروعات، رام مادھوانی کے ساتھ نئی فلم ’’وجرا‘‘ کا اعلان


ایرانی عسکری حکام نے واضح وارننگ دی ہے کہ اگر ایران میں حکومت گرانے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو جوابی کارروائی میں اسرائیل کے ڈیمونا جوہری مرکز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ دوسری بار فائنل میں پہنچا، جنوبی افریقہ باہر

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ۶؍ دنوں سے امریکی اور اسرائیلی طیارے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر شدید بمباری کر رہے ہیں۔  اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک ایران پر۵؍ ہزار ٹن سے زائد گولہ بارود گرایا جا چکا ہے۔  اس وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک ۱۰۴۵؍ افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد  ۶؍ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ زخمیوں میں ۳۰۰؍ بچے بھی شامل ہیں، جس نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK