بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سنجے دت اور دپیکا پڈوکون جلد ہی ساتھ نظر آئیں گے
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم `جوان میں دپیکا اور سنجے دت کا مختصر رول ہوگا۔ دپیکا کا حصہ ۲۷؍ اور ۲۸ ؍مارچ کو شوٹ کیا جائے گا جبکہ سنجے دت کا کردار اہم ہوگا۔ وہ شاہ رخ کے ہمراہ ۴؍سے۵؍دن کی شوٹنگ کریں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور سنجے دت نے اس سے قبل کبھی ایک ساتھ پوری فلم میں کام نہیں کیا ہے۔تاہم، دونوں `را ون اور `اوم شانتی اوم میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر ضرور آئے تھے لیکن محض چند منٹوں کیلئے۔ جوان کی شوٹنگ۱۰؍ اپریل تک مکمل ہوجائے گی۔ یہ فلم ۲؍ جون ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اسے اکتوبر کے آخری ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا۔