معروف اداکار سنجے کپور کی صاحبزادی شنایاکپور بالی ووڈ میں داخل ہونے والی ہیں۔وہ کرن جوہر اور ششانک کھیتان کے پروڈکشن میں بننے والی فلم سے اپنے فلمی سفرکا آغاز کریں گی
EPAPER
Updated: June 08, 2021, 1:00 PM IST | Agency | Mumbai
معروف اداکار سنجے کپور کی صاحبزادی شنایاکپور بالی ووڈ میں داخل ہونے والی ہیں۔وہ کرن جوہر اور ششانک کھیتان کے پروڈکشن میں بننے والی فلم سے اپنے فلمی سفرکا آغاز کریں گی
معروف اداکار سنجے کپور کی صاحبزادی شنایاکپور بالی ووڈ میں داخل ہونے والی ہیں۔وہ کرن جوہر اور ششانک کھیتان کے پروڈکشن میں بننے والی فلم سے اپنے فلمی سفرکا آغاز کریں گی۔ یہ عشق و محبت پر مبنی فلم ہوگی۔ اس میں شنایا کے ساتھ لکشیہ للوانی اورگر فتح پیرزادہ نظر آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ شنایا کپور ، لکشیہ للوانی اور گر فتح پیرزادہ گزشتہ ۶؍ ماہ سےاداکاری کی ورکشاپس میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایساخیال تھاکہ شنایا’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ۳؍‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغازکر سکتی ہیں لیکن اب یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ کرن جوہر اورششانک کھیتان کے پروڈکشن والےپروجیکٹ سے فلموں میں قدم رکھیں گی۔اس فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع ہونے والی تھی۔پروڈیوسرلاک ڈاؤن کے مکمل طور پر کھلنے کے منتظر ہیں۔ فلم کی کہانی کے ایک بڑے حصے کی شوٹنگ بیرون ملک میں ہو گی لہٰذا کووڈ۱۹؍ کاماحول کنٹرول میں ہونے کا انتظار ہے۔ اس فلم کو۲۰۲۲ءمیں سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔